معروف اداکارہ کبریٰ خان نے دعویٰ کیا ہے کہ ان سے غلط بیانی کرکے ماہرہ خان اور بلال اشرف کی فلم سپر اسٹار میں آئٹم سانگ کروایا گیا۔
کبریٰ خان نے 2019 میں ریلیز ہونے والی فلم سپر اسٹار میں دھڑک بھڑک نامی سانگ کیا تھا، جس میں وہ فلم کے ہیرو بلال اشرف کے ہمراہ رقص کرتی دکھائی دی تھیں۔
گانے میں کبریٰ خان کو چولی گھاگھرا جب کہ بلال اشرف کو شرٹ کے بغیر پرفارمنس کرتے دکھایا گیا تھا۔ جس پر دونوں اداکاروں کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا تھا۔
تاہم اب کئی سال بعد کبریٰ خان نے دعویٰ کیا ہے. کہ ان کے ساتھ غلط بیانی کی گئی اور انہیں پہلے یہ نہیں بتایا گیا تھا کہ وہ آئٹم سانگ میں پرفارمنس کریں گی۔
کبریٰ خان نے یاسر حسین کو دیے گئے انٹرویو میں بتایا کہ فلم کے ہدایت کار نے انہیں کال کرکے کہا تھا. کہ سپر اسٹار فلم کے اندر ایک فلم ہے، جسے دیکھنے ماہرہ خان جاتی ہیں. اور انہیں ان کا ڈانس پسند آتا ہے۔
آٗٹم سانگ
ان کے مطابق ہدایت کار کی جانب سے کہانی اور پس منظر مختلف بتائے جانے پر وہ گانے میں پرفارمنس کے لیے. تیار ہوئیں اور انہیں پہلے ایک لمحے کے لیے. بھی احساس نہیں ہوا کہ وہ آٗٹم سانگ میں پرفارمنس کریں گی۔
کبریٰ خان نے اعتراف کیا کہ لیکن جیسے ہی وہ شوٹنگ سیٹ پر پہنچیں تو انہیں احساس ہوا. کہ وہ عام نہیں بلکہ آئٹم نمبر میں پرفارمنس کریں گی. اور شوٹنگ شروع ہوتے. ہی ان کی آنکھوں میں آنسوں آگئے۔
اداکارہ کے مطابق گانے میں بہت سارے مرد تھے، جن کے آگے انہیں نخرے دکھاتے ہوئے گزرنا تھا، جس وجہ سے ان کی آنکھوں میں آنسوں آگئے۔
آئٹم سانگس کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کبریٰ خان کا کہنا تھا. کہ انہیں ڈانس پر کوئی اعتراض نہیں. لیکن ایسے گانوں کی شاعری متنازع اور بیہودہ ہوتی ہے اور ایسی شاعری نہیں ہونی چاہئیے۔
کبریٰ خان کا کہنا تھا. کہ وہ ڈانس پرفارمنس کرتی رہیں گی. لیکن ایسی نامناسب شاعری پر مبنی آئٹم سانگس نہیں کریں گی۔