عامر خان جلد فاطمہ ثناء شیخ سے شادی کرنے والے ہیں، کمال راشد خان

1
3
خان

بالی ووڈ اداکار اور فلمی ناقد کمال راشد خان المعروف کے آر کے نےدعویٰ کیا ہے کہ عامر خان جلد ہی فاطمہ ثناء شیخ سے شادی کرنے والے ہیں۔

کمال راشد خان نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر عامر خان کے مداحوں کو ان کی تیسری شادی کے حوالے سے ایک تہلکہ خیز خبر دی ہے۔

اُنہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ’عامر خان جلد ہی اپنی بیٹی کی عمر کی ساتھی اداکارہ فاطمہ ثنا شیخ سے شادی کرنے والے ہیں‘۔

اُنہوں نے یہ دعویٰ بھی کیا. کہ’عامر اس وقت سے فاطمہ ثنا شیخ کو ڈیٹ کررہے ہیں. جب ان کی فلم’دنگل‘ کی شوٹنگ ہورہی تھی‘۔

واضح رہے کہ فاطمہ ثنا شیخ نے عامر کے ساتھ فلم ’دنگل‘ اور ’ٹھگز آف ہندوستان.‘ میں کام کیا تھا۔

بھارتی میڈیا پر اکثر ان دونوں اداکاروں کے درمیان قریبی تعلقات ہونے کے بارے میں خبریں گردش کرتی رہتی ہیں. کچھ رپورٹس میں یہ دعویٰ بھی کیا گیا کہ عامر خان اور کرن راؤ کے درمیان طلاق ہونے کی وجہ فاطمہ ثنا شیخ ہیں۔

رپورٹس میں مزید یہ بھی کیا گیا کہ عامر خان اب فاطمہ ثنا شیخ سے تیسری شادی کرنے والے ہیں۔

لیکن اداکارہ فاطمہ ثنا شیخ نے اپنے ایک انٹرویو میں بھارتی میڈیا پر گردش کرنے. والی ان تمام خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ میں ایسی خبروں سے پہلے پریشان ہو جاتی تھی. لیکن اب میں نے ان سے نمٹنا سیکھ لیا ہے۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ میں پہلے ایسے معاملات میں خود کو سمجھانے کی ضرورت محسوس کرتی تھی. لیکن وقت کے ساتھ اب میرا انداز بدل گیا ہے۔

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.