
دنیا کی سیر کے لیے نکلا جرمن سائیکلسٹ اسلام آباد پہنچتے ہی لوٹ لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق فلپ سام نامی جرمن شہری نے رات گزارنے کے لیے. اسلام آباد ایکسپریس وے پر تھانہ کھنہ کی حدود میں واقع ایک علاقے میں کیمپ لگایا تھا۔
صبح اٹھنے پر جرمن شہری کو پتہ چلا کہ اس کی سائیکل اور قیمتی کیمرہ دونوں چوری ہو چکے ہیں۔
اس واقعے کی اطلاع ملتے ہی. جرمن سفارت خانے نے فوری طور. پر مقامی حکام سے رابطہ کیا۔
سفارت خانے کی مداخلت پر اسلام آباد پولیس متحرک ہو گئی اور آرچرڈ اسکیم کے علاقے سے سائیکل اور کیمرہ دونوں برآمد کر لیے گئے۔
پولیس نے ملزم کو حراست میں لے کر تھانہ کھنہ منتقل کر دیا ہے جہاں اس سے تفتیش جاری ہے۔
