اسٹینڈ اپ کامیڈین اور ٹی وی میزبان تابش ہاشمی کی جانب سے ٹی وی شو کے دوران اداکارہ مریم نفیس سے ذو معنی سوال کرنے پر میزبان کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
مریم نفیس حال ہی میں ان کے شو ہنسنا منع ہے میں شریک ہوئی تھیں، جس میں اداکارہ کے ہمراہ دیگر سابق کرکٹرز بھی شریک ہوئے تھے۔
پروگرام کے دوران پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے میچز پر بات کی جا رہی تھی. اور اس دوران میزبان نے اداکارہ سے پوچھا کہ انہیں کراچی کنگز کیوں پسند نہیں؟
اداکارہ نے شو میں بتایا تھا کہ انہیں اسلام آباد یونائیٹڈ کے بعد لاہور قلندر اور پھر ملتان سلطانز پسند ہے۔
مریم نفیس کا کہنا تھا کہ انہیں کراچی کنگز پسند نہیں، جس پر میزبان نے ان سے سوال کیا. کہ کراچی کنگز کیوں پسند نہیں؟ جس پر اداکارہ نے کہا کہ بس ایسے ہی ان کی مرضی ہے۔
اس پر میزبان نے مزید اصرار کرتے ہوئے ان سے سوال کیا کہ آخر انہیں کراچی کنگز کیوں پسند نہیں؟ جس پر اداکارہ نے کہا کہ کیوں کہ کراچی والے پرفارم نہیں کرتے۔
جواب
اداکارہ کے جواب پر میزبان نے انہیں کہا کہ ان کے شوہر بھی کراچی سے ہیں، کیا وہ بھی پرفارم نہیں کرتے؟
تابش ہاشمی کے سوال پر مریم نفیس ہنس پڑیں اور شو میں موجود شائقین نے بھی تالیاں بجائیں. جب کہ اداکارہ کے ساتھ بطور مہمان شرکت کرنے والے کرکٹرز بھی ہنس پڑے۔
بعد ازاں میزبان نے وضاحت کرتے ہوئے. کہا کہ اداکارہ کے شوہر تو ہدایت کار ہیں، وہ کیوں پرفارم کریں گے؟ اس پر مریم نفیس نے ان کی تعریف کرتے ہوئے. کہا کہ انہوں نے اچھی معاملے کو سنبھالا اور اگلی بار وہ شوہر کو ساتھ لے کر آئیں گی، میزبان یہ سوال ان سے ہی کریں۔
تابش ہاشمی کی جانب سے اداکارہ سے شو کے دوران ذو معنی سوال کرنے پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا. اور بعض صارفین نے ان کے سوال کو بیہودہ قرار دیتے ہوئے. میزبان کو بے شرم بھی لکھا۔
بعض صارفین نے کہا کہ وہ ان کا پروگرام فیملی شو سمجھ کر دیکھتے تھے. لیکن انہوں نے انتہا کردی۔