ملک بھر میں سونے کی قیمتیں بُلندی پر پہنچنے کا سلسلہ آج بھی جاری رہا. اور فی تولہ قیمت ایک ہزار 900 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 94 ہزار 300 روپے تک جاپہنچی۔
واضح رہے کہ 31 جنوری کو سونے کے نرخ 2 لاکھ 91 ہزار 800 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر ریکارڈ کیے گئے تھے اور یہ سلسلہ یکم فروری (بروز ہفتہ) کے بعد گزشتہ روز (3 فروری). کو بھی جاری رہا تھا جب فی تولہ دام 2 لاکھ 92 ہزار 400 کی بُلند سطح پر پہنچے تھے۔
اسی طرح 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمتیں بھی ایک ہزار 629 روپے. بڑھ کر 2 لاکھ 52 ہزار 314 پر تک پہنچ گئی، جبکہ 22 قیراط 10 گرام سونا 2 لاکھ 29 ہزار 802 روپے میں فروخت ہوا۔
ادھر، فی تولہ چاندی کی قیمت 49 روپے بڑھ کر 3 ہزار 265 روپے ریکارڈ کی گئی۔
ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں. سونے کی فی اونس قیمت 16 ڈالر اضافے سے 2 ہزار 815 ڈالر رہی۔
11 12 مناظر: 362 چین نے پاکستانی عوام کو سی پیک کے بے پناہ فوائد کے بارے میں قائل کرنے کیلئے غلط معلومات پھيلانے کی مہم شروع کیا ہے. جس کیلئے وہ سوشل میڈیا اور […]
1 مناظر: 132 لیاری میں بلاشبہ خوف کے بادل تو چھٹ گئے لیکن ابھی بھی لیاری والوں کے ذہن سے خوفناک واقعات، فائرنگ کی تابڑ توڑ تڑ تڑاہٹ ذہن سے نہیں اتری ہو گی۔ جرم اب […]
1 1 مناظر: 123 ایچ بی ایل پی ایس ایل 8 کے 10ویں میچ میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 63 رنز سے شکست دے دی۔ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم کرکٹ ایرینا میں […]