ویمنز ورلڈ باکسنگ چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیت کر دھماکہ کرنے والی نکہت زرین اب وطن واپس پہنچ گئی ہیں۔ خواتین کی عالمی باکسنگ چیمپئن شپ کی 52 کلوگرام کیٹیگری کا یہ مقابلہ ترکی کے شہر استنبول میں ہوا تھا۔
میری کوم، سریتا دیوی، جینی آر ایل اور لیکھا کے سی کے بعد نکہت زرین عالمی چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیتنے والی پانچویں انڈین خاتون باکسر ہیں۔ تاہم یہ پہلی بار نہیں ہے کہ نکہت نے ملک کے لیے طلائی تمغہ جیتا ہو۔ اس سے قبل وہ 2011 میں جونیئر ورلڈ چیمپئن شپ میں بھی گولڈ میڈل جیت چکی ہیں۔ اور اب نکہت نے وطن واپس آتے ہی آئندہ مقابلوں کی تیاری شروع کر دی ہے۔
بی بی سی کی نامہ نگار ساریکا سنگھ سے اپنے اب تک کے سفر پر بات کرتے ہوئے نکہت نے کہا کہ جب سے انھوں نے باکسنگ شروع کی ہے بہت کچھ بدل چکا ہے۔
نکہت کہتی ہیں، ‘2011 میں جونیئر ورلڈ چیمپئن شپ میں میں نے گولڈ میڈل جیتا تھا۔ یہ میرے باکسنگ کیریئر کا پہلا مقابلہ تھا۔ میں اس وقت زیادہ نہیں جانتی تھی میں صرف اتنا جانتی تھای کہ مجھے رِنگ میں جانا ہے اور میرے سامنے کھڑے حریف کو مارنا ہے، جیتنا ہے اور ملک کے لیے
Eq<¥A,1