حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کر دیں، نوٹیفکیشن سامنے آ گیا

💬0

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن نے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 6 روپے 51 پیسے کا اضافہ کر دیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 399 روپے 86 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 19 روپے 39 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے. اور اس کی نئی قیمت 399 روپے 58 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔

پیٹرول پر فی لیٹر لیوی 3 روپے 88 پیسے کم کر دی گئی ہے. جبکہ ڈیزل پر 28 روپے 69 پیسے فی لیٹر لیوی عائد کر دی گئی ہے (پہلے ڈیزل پر لیوی صفر تھی)۔ ایچ او بی سی پر پہلے سے ہی 305 روپے 37 پیسے فی لیٹر لیوی عائد ہے، مٹی کے تیل پر 20 روپے 36 پیسے اور لائٹ ڈیزل پر 15 روپے 84 پیسے فی لیٹر لیوی موجود ہے۔

نئی قیمت

نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا. دوسری جانب اوگرا نے مٹی کے تیل کی قیمت میں 4 روپے 45 پیسے کی کمی کر دی ہے. جس کے بعد اس کی نئی قیمت 360 روپے 76 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے. (اس سے قبل 365 روپے 21 پیسے تھی)۔

اوگرا کے ترجمان نے واضح کیا ہے. کہ سوشل میڈیا پر پیٹرولیم ڈیلرز کی مبینہ ہڑتال سے متعلق جعلی خبریں پھیل رہی ہیں۔ کسی بھی پیٹرولیم ایسوسی ایشن نے ہڑتال کا اعلان نہیں کیا۔

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.