جوڈیشل کمیشن آف پاکستان نے پشاور ہائیکورٹ کی چیف جسٹس مسرت ہلالی کی سپریم کورٹ میں تعیناتی کی سفارش کر دی ہے۔
کمیشن کا اجلاس بدھ کے روز چیف جسٹس آف پاکستان. عمر عطا بندیال کی سربراہی میں منعقد ہوا، جہاں جسٹس مسرت ہلالی. کے نام کی متفقہ طور پر سفارش کی گئی۔
اپنے نئے عہدے کا حلف لینے کے بعد جسٹس مسرت ہلالی سپریم کورٹ کی دوسری خاتون جج ہوں گی۔
یاد رہے کہ پاکستان کی عدالتی تاریخ میں جسٹس مسرت ہلالی پہلی خاتون جج ہیں. جنھیں رواں برس ہی چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کے عہدے پر تعینات کیا گیا تھا۔
نسیم عباس ڈھکو
اج شہادت حضرت امیر مسلم بن عقیل