بل گیٹس گائے کے ڈکار پر کام کرنے والے سٹارٹ اپ کی معاونت کیوں کر رہے ہیں؟

بل گيٹس
گاۓ

مائیکروسافٹ کے شریک بانی بل گیٹس نے موسمیاتی ٹیکنالوجی پر کام کرنے والی آسٹریلیا کی ایک ایسی سٹارٹ اپ کمپنی کی معاونت کا اعلان کیا ہے جو گائے کے ڈکار سے خارج ہونے والی میتھین گیس کے اخراج کو کم کرنے کے لیے کام کر رہی ہے۔

بل گیٹس نے سٹارٹ اپ کمپنی رومین 8 کے ماحولیات ۔پر اثرات کے منصوبے کے لیے بریک تھرو انرجی وینچرز کی جانب سے 12 ملین ڈالر کی فنڈنگ کا اعلان کیا ہے۔

بریک تھرو انرجی کی بنیاد بل گیٹس نے 2015 میں رکھی تھی۔

ارب پتی بل گیٹس نے گوشت کی پیداوار سے ماحولیات پر پڑنے والے۔ مضر اثرات کے حوالے سے کافی متحرک رہتے ہیں۔

تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ گائے کو سمندری گھاس کھلانے سے میتھین کے اخراج میں نمایاں کمی ہو سکتی ہے۔

آسٹریلیا کے شہر پرتھ کی رومین 8 نامی سٹارٹ اپ کمپنی سمندری گھاس سے بنائے جانے والے ایک ایسے غذائی سپلیمنٹ پر کام کر رہا ہے جسے سرخ سمندری گھاس سے تیار کیا گیا ہے اور یہ سپلیمنٹ ان مویشیوں کے ہاضمے کے دوران میتھین گیس بننے کے عمل کو روکنے میں معاون ہو سکتا ہے۔

سٹارٹ اپ کمپنی رومین 8 کے ۔مینیجنگ ڈائریکٹر ڈیوڈ میسینا نے اس فنڈ کی فراہمی ۔پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر سے موسم پر اثرات کے لیے ہمیں دنیا بھر سے فنڈز ملے جس پر ہم انتہائی مشکور ہیں۔‘

ڈیوڈ میسینا کے مطابق ’اس وقت لائیو سٹاک کی خوراک سے (ہاضمے کے دوران)۔ بننے والی میتھین گیس سے نمٹنے کے لیے فنڈنگ کی ضرورت تھی۔ اور خوش قسمتی سے رومین 8 کی ٹیکنالوجی کے فوائد دنیا کے سامنے آئیں گے۔‘

میتھین گیس مویشیوں میں کب بنتی ہے؟

ماحول کے لیے انتہائی مضر قرار دی جانے والی میتھین گیس۔ کاربن ڈائی آکسائیڈ کے بعد سب سے عام گرین ہاؤس گیس ہے جو گائے۔ بکری اور ہرن جیسے مویشیوں کے پیٹ میں ہاضمے کے عمل کے دوران بنتی ہے اور گھاس جیسے چارے کے سخت ریشے کو توڑنے کے دوران بننے والی یہ گیس ڈکار کے ذریعے خارج ہو کر فضا میں پھیل جاتی ہے۔

سرمایہ کاری فرم کو ایمیزون کے چیف ایگزیکٹو جیف بیزوس اور چینی کمپنی علی بابا کے شریک بانی جیک ما کی بھی سرپرستی حاصل ہے۔

گذشتہ سال اکتوبر میں نیوزی لینڈ نے۔ پالتو مویشیوں کی ڈکاروں سے میتھین گیس کے اخراج کو ماحول۔ کے لیے خطرہ قرار دے کر اس پر ٹیکس۔ عائد کرنے کی تجویز دی تھی۔

زراعت کے شعبے سے نکلنے والی گیسوں۔ کے اخراج کے باعث 2025 تک کسانوں کو کسی۔ نہ کسی شکل میں ادائیگیاں کرنا ہوں گی۔

ملک میں گرین ہاؤس گیسوں کے۔ کل اخراج کا تقریباً نصف حصہ زراعت ۔اور خصوصاً میتھین گیس سے نکلتا ہے۔

سنہ 2019 میں فضا میں پائے جانے والی میتھین کی مقدار صنعتی دور سے پہلے کے عرصے کے مقابلے میں ڈھائی گنا ذیادہ بڑھ گئی تھی۔

سائنسدانوں کو اندیشہ ہے کہ میتھین گیس۔ میں وہ تمام عوامل موجود ہوتے ہیں۔ جو زمین کے درجہ حرارت میں اضافہ کرتے ہیں۔

سائنسدانوں کے مطابق کاربن ڈائی آکسائیڈ کے مالیکیول کے مقابلے میں میتھین کے ایک مالیکیول کا درجہ حرارت پر زیادہ اثر ہوتا ہے۔

اگر 100 سال کے دورانیے کی بات کی جائے۔ تو کاربن ڈائی آکسائیڈ میتھین کے مقابلے۔ میں زمین کو 28 سے 34 گنا زیادہ گرم کر سکتی ہے۔

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.