دنیا کی مشہور زمانہ گڑیا باربی کچھ بھی کر سکتی ہے۔ 2023 میں لگنے والی باربی فلم میں باربی ایک امریکی صدر، نوبیل انعام جیتنے والی سائنسدان، سپریم کورٹ کی جج حتیٰ کہ ایک جل پری کے روپ میں نظر آئیں۔ اس فلم میں باربی کئی روپ میں نظر آئیں جو اس گڑیا نے کئی دہائیوں میں اپنائے ہیں۔
ایک یادگار روپ ان کا بحیثیت خلاباز کا تھا۔ 1960 کی دہائی میں جب ابھی ناسا کے خلاباز چاند پر نہیں پہنچے تھے باربی بچوں کو اپنے ساتھ خلا کی سیر کرا رہی تھی۔ یہاں یہ دلچسپ حقیقت بھی آپ کو معلوم ہونی چاہیے. کہ اس کے 13 سال بعد ناسا نے خواتین خلابازوں کو موقع دینا شروع کیا تھا۔
باربی ڈول فقط افسانوں میں ہی نہیں بلکہ حقیقت میں بھی خلائی مشنز میں اپنا کردار ادا کر رہی ہیں۔ حال ہی میں سپیس سوٹ سے چاند کی دھول کو ہٹانے. کے طریقوں کے تجربات کے لیے سائنسدانوں نے باربی ڈولز کا استعمال کیا۔
واشنگٹن سٹیٹ یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے سپیس سوٹ پہنی باربی پر پہلے آتش فشائیں راکھ پھینکی اور پھر اس پر مائع نائٹروجن (لکوئڈ نائٹروجن) کا سپرے کیا۔ انھوں نے اس سے نتیجہ اخذ کیا. کہ دھول صاف کرنے کا یہ طریقہ پہلے سے زیادہ مؤثر ہے۔
چاند کی دھول ایک مسئلہ کیوں ہے؟
واشنگٹن سٹیٹ یونیورسٹی کے گریجویٹ ریسرچر ایئن ویلز نے بی بی سے بات کرتے ہوئے. بتایا کہ چاند کی دھول ’ہر جگہ موجود ہوتی ہے، کھردری ہوتی ہے اور برقی طور پر چارج ہوتی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ اس کے ذرات سپیس سوٹ کے ساتھ چپک جاتے ہیں. اور انھیں اتارنا کافی مشکل ہوتا ہے۔
اپولو مشن کے دوران خلاباز برش کا استعمال کر کے دھول کو اتارنے میں ناکام رہے اور اس کے نتیجے میں سپیس سوٹ کے سِیلز کو نقصان پہنچا تھا۔
ایئن ویلز کہتے ہیں کہ ’اگر سِیلز پر کافی دھول لگ جائے اور رگڑ لگ جائے تو وہ سِیلز صحیح سے بند نہیں ہوں گی۔۔۔یا تو (سپیس سوٹ) لیک ہو جائے گا یا سِیل ہو گا ہی نہیں۔‘