انگلش پریمیئر لیگ کے دو فٹ بالر ریپ کے الزام میں گرفتار


انگلش پریمیئر لیگ 
کے دو کھلاڑیوں کو ریپ کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس نے انکشاف کیا. کہ گذشتہ جمعے (19 اپریل) کو دو 19 سالہ مرد کھلاڑیوں (جن کا نام ظاہر نہیں کیا گیا) کو اختتام ہفتہ پر اس وقت گرفتار کیا گیا. جب ان کے خلاف ریپ کی رپورٹ سامنے آئی۔

پولیس نے بتایا کہ پہلے شخص کو ہفتے کو ریپ کے شبہ میں گرفتار کیا گیا. جبکہ دوسرے شخص کو اتوار کو اسی الزام کے شبے میں گرفتار کیا گیا۔

رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا کہ پولیس افسران ایک کھلاڑی سے ان کے کلب کے فٹ بال سٹیڈیم میں بات کرنے پہنچے تھے جب کہ کہا جاتا ہے کہ بعد میں اسی رات انہیں باقاعدہ گرفتار کر لیا گیا۔

دونوں کھلاڑی جن کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے. کہ ان کا تعلق ایک ہی کلب سے ہے، اب پولیس ضمانت پر رہا ہو چکے ہیں۔

پولیس کے ایک ترجمان نے بی بی سی کو بتایا کہ ’افسران نے ریپ کی رپورٹ کے بعد دو افراد کو گرفتار کیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق: ’ایک 19 سالہ شخص کو حملہ کرنے، اس میں مدد کرنے اور ریپ کے لیے اکسانے کے شبے میں گرفتار کیا گیا. جب کہ دوسرے 19 سالہ شخص کو ریپ کے شبے میں گرفتار کیا گیا۔ اس کے بعد سے دونوں افراد کو پولیس ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔‘

جنسی حملے

یہ معلوم نہیں ہوا کہ آیا کلب نے دونوں گرفتار کھلاڑیوں کو مبینہ جنسی حملے پر معطل کیا ہے، کہا جاتا ہے کہ یہ واقعہ جمعے کو پیش آیا۔

فٹ بال کلب (جس کا نام بھی یہاں ظاہر نہیں کیا جا سکتا. کے ترجمان نے پولیس کی تفتیش پر تبصرہ کرنے سے انکار کردیا۔

ایک ترجمان نے دی سن کو بتایا: ’چونکہ معاملہ اب پولیس کے پاس ہے، اس لیے کلب اس مرحلے پر مزید کوئی تبصرہ نہیں کرے گا۔‘

قانونی وجوہات کی بنا پر کھلاڑیوں. اور ان کے کلب کی شناخت نہیں ہو سکتی۔

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.