انڈین اداکارہ .عالیہ بھٹ نے ٹام ہارپر کی نئی فلم ہارٹ آف سٹون سے ہالی وڈ میں قدم رکھ دیا ہے۔
فلم کو گریگ روکا اور ایلی سن شروئڈر کے سکرین پلے سے فلمی کہانی کی شکل دی گئی ہے۔ فلم کی کہانی ریچل سٹون نامی ایک خاتون کی ہے. جن کا کردار ادکارہ گال گدوت نے ادا کیا ہے۔ یہ خاتون ’دی ہارٹ‘ نامی اہم شے کی حفاظت کے مشن پر جاتی ہیں۔
ریچل کا کام اس چیز کو دشمن کے ہاتھوں میں جانے سے محفوظ رکھنا ہے۔
فلم، جس میں جیمی ڈورنن نے بھی کام کیا ہے، میں عالیہ بھٹ نے کیا دھاون کا کردار ادا کیا ہے، جو ایک ولن ہے۔
فلم کے ٹریلر میں عالیہ کے کردار کو ’دی ہارٹ‘ چوری کرتے اور ریچل کو چیلنج کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ وہ چہرے پر مسکراہٹ لیے کہتی ہیں. ’اب تم مجھے جواب دو۔‘
انڈین اخبار ہندوستان ٹائمز کو ایک انٹرویو میں عالیہ بھٹ نے اس بارے میں کھل کر بات کی کہ فلم میں ایک ولن کا کردار ادا کرنا کیسا لگتا ہے، جو انہوں نے پہلے کبھی نہیں کیا۔
نئی فلم
فلم روکی اور رانی کی پریم کہانی کی سٹار عالیہ بھٹ کا نئی فلم میں اپنے کردار کے بارے میں کہنا تھا. کہ ’میرا خیال ہے کہ برا انسان بننے میں بہت زیادہ مقصد اور لگن کی ضرورت ہوتی ہے، کیوں کہ میرے لیے میں بری نہیں ہوں۔
’اپنے لیے میں صحیح انسان ہوں۔ ہارٹ کے لیے کِیا کا شوق، ان کی ضرورت یا خواہش کے پیچھے وجہ موجود ہے۔ ان کا ایک مقصد ہے اور وہ اس پر یقین رکھتی ہیں۔
’اپنے لیے وہ بری انسان نہیں لہذا آپ کے لیے ضروری ہے. کہ ایک اداکار کے طور پر اس لمحے کے ساتھ مکمل طور پر جڑے رہیں۔ میرا خیال ہے. کہ بات ان کے دونوں پہلوؤں اور مقصد کی وضاحت کے ساتھ کی عکاسی کرنے کی ہے۔‘
انڈین خبر رساں ادارے پریس ٹرسٹ آف انڈیا (پی ٹی آئی) کو انٹرویو میں گدوت نے عالیہ بھٹ کے ساتھ کام کرنے کے اپنے تجربے کے بارے میں بات کی ہے۔