پاکستان کے آل راؤنڈر کرکٹر افتخار احمد نے اعتراف کیا ہے کہ ان کی ٹیم انڈیا سے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں شکست کے بعد ’دل شکستہ‘ تھی اور وہ اب تک اس ہار سے دکھی ہیں۔
انڈیا نے اپنے سٹار بلے باز وراٹ کوہلی کے ناقابل شکست 82 رنز کی بدولت اتوار کو میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں 90 ہزار سے زیادہ شائقین کے سامنے انتہائی سنسنی خیز اور کانٹے دار مقابلے کی آخری گیند پر اپنے روایتی حریف پاکستان کے خلاف کامیابی حاصل کی تھی۔
اس میچ میں پاکستان کی جانب سے 51 رنز بنانے والے مڈل آرڈر بلے باز افتخار نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا: ’اتنا بڑا میچ ہارنے کے بعد دکھ قائم ہے۔ ہمارا دل ٹوٹ گیا تھا۔‘
افتخار نے کہا کہ دل دکھی ہونے کے باوجود ٹیم کے حوصلے بلند ہیں۔
انڈيا سے شکست
انہوں نے انڈیا سے شکست کے بعد ٹیم کو سنبھالنے پر کپتان بابر اعظم کی تعریف بھی کی۔ میچ کے بعد بابر اعظم کی ٹیم سے خطاب والی ویڈیو وائرل ہو گئی تھی۔
بابر نے کہا تھا: ’ہمیں اپنی غلطیوں سے سیکھنا ہو گا۔ ہمیں گرنا نہیں ہے۔ ۔ٹورنامنٹ ابھی شروع ہوا ہے۔ ہم ایک ٹیم کے طور پر ہارے ہیں اور ایک ٹیم کے طور پر جیتیں گے۔‘
افتخار نے کہا کہ جس طرح بابر اعظم۔ اور انتظامیہ نے کھلاڑیوں کی حمایت کی وہ اس سے انہیں بہتر محسوس ہوا۔
ان کے بقول: ’بابر اور کوچز نے ہمیں بتایا کہ یہ ہمارا آخری میچ نہیں ہے، ہر ایک نے کوشش کی۔ ہمارے حوصلے بلند ہیں۔‘
پاکستان جمعرات کو پرتھ میں زمبابوے کے خلاف اپنا دوسرا میچ کھیلے گا جس کے پاس مزید غلطی کی گنجائش باقی نہیں رہی کیوں کہ ایک مزید شکست پاکستان کا اس میگا ایونٹ میں سفر ختم کر سکتی ہے۔
[url=https://buyviagra.quest/]real viagra 100mg[/url]
[url=http://furosemide.foundation/]can you buy furosemide over the counter tablets[/url]
[url=https://canadianpharmacy.directory/]canadian pharmacy cialis[/url]