
انڈر 19 ورلڈ کپ میں پاکستان کی شاندار بولنگ: انگلینڈ 46.5 اوورز میں 210 رنز پر آل آؤٹ، پاکستان کو جیت کے لیے 211 رنز کا ہدف ملا
ہرارے (زمبابوے) کے تکشنگا اسپورٹس کلب میں کھیلے جا رہے آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ کے گروپ مرحلے کے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور انگلش ٹیم کو عمدہ بولنگ اور فیلڈنگ سے قابو میں رکھا۔ انگلینڈ کی ٹیم مقررہ 50 اوورز میں صرف 210 رنز بنا سکی اور 46.5 اوورز میں پویلین لوٹ گئی۔
انگلینڈ کی جانب سے کیلیب فالکنر نے سب سے شاندار اننگز کھیلی اور 66 رنز بنائے، جو ٹاپ اسکورر رہے۔ پاکستان کی بولنگ لائن نے مجموعی طور پر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
لیگ اسپنر احمد حسین نے 3 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ علی رضا، عبدالسبحان اور مومن قمر نے ہر ایک نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ اسپنرز کو وکٹ سے مدد ملی اور پاکستان نے ڈاٹ بالز کے ذریعے دباؤ برقرار رکھا۔
رن ریٹ
میچ کے بعد پاکستان کے لیگ اسپنر احمد حسین نے کہا کہ وکٹ اسپنرز کے لیے بہت سازگار تھی۔ ان کا پلان سادہ تھا کہ زیادہ سے زیادہ ڈاٹ بالز کروائی جائیں تاکہ رن ریٹ کم رہے۔ انہوں نے ٹیم کے فیلڈرز کی تعریف کرتے ہوئے. کہا کہ ہمارے تمام فیلڈرز بہترین ہیں اور آپس میں رن آؤٹ کرنے کا مقابلہ چلتا رہتا ہے، جو ٹیم کے لیے بہت مثبت ہے۔
احمد حسین نے مزید بتایا کہ وہ میوزک کے بہت شوقین ہیں. اور جب روم میٹ کہتا ہے. تو وہ گانا بھی گا لیتے ہیں، جو ٹیم کے ماحول کو ہلکا پھلکا رکھنے میں مدد دیتا ہے۔
اب پاکستان کو جیت کے لیے 211 رنز کا ہدف حاصل کرنا ہے۔ میچ ابھی جاری ہے. اور پاکستانی بیٹنگ لائن پر سب کی نظریں ہیں کہ وہ اس چیلنج کو کیسے پورا کرتی ہے۔
