انٹر بینک میں ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں ایک روپے 87 پیسے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد ڈالر 299 روپے کا ہوگیا ہے۔
اس سے قبل ڈالر کی تاریخی بلند ترین قدر 298.93 روپے 11 مئی کو ریکارڈ ہوئی تھی۔
انٹر بینک میں گزشتہ روز ڈالر 297 روپے 13 پیسے پر بند ہوا تھا۔