سینئر اداکار خالد بٹ طویل علالت کے بعد لاہور میں انتقال کر گئے۔
خاندانی ذرائع کے مطابق خالد بٹ کی نمازِ جنازہ کل بعد نماز عصر ادا کی جائے گی۔
واضح رہے کہ خالد بٹ نے کئی فلموں اور ڈراموں میں کام کیا۔ انہیں پرائیڈ آف پرفارمنس سے بھی نوازا گیا۔
نگراں وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے اداکار خالد بٹ کے انتقال پر مرحوم کے اہلخانہ سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
ایک بیان میں مرتضیٰ سولنگی کا کہنا ہے. کہ مرحوم نے بے لاہور شمار ٹی وی ڈراموں، فلموں، تھیٹر میں صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔
مرتضیٰ سولنگی نے مزید کہا کہ خالد بٹ کے انتقال سے شوبز انڈسٹری میں ہونے والا خلاء پُر نہیں ہوسکے گا۔