امریکی خاتون کا اپنے لیے شوہر ڈھونڈنے والے کو 5 ہزار ڈالر دینے کا اعلان

0
1

امریکی خاتون نے اپنے لیے شوہر ڈھونڈنے والے شخص کو 5 ہزار ڈالر دینے کا اعلان کردیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق ایو ٹِلی نامی خاتون نے سوشل میڈیا ایپ ٹِک ٹاک پر ویڈیو کے ذریعے اعلان کیا۔

رپورٹس کے مطابق 35 سالہ خاتون نے بتایا کہ اس سے پہلے انہوں نے یہ پیشکش اپنے دوستوں اور آفس کے باس کو دی تھی لیکن اب یہ پیشکش سب کے لیے ہے۔

خاتون کا کہنا ہے کہ پیشکش یہ ہے. کہ اگر آپ مجھے ایسے شخص سے ملوائیں جس سے میں شادی کرلوں تو میں آپ کو پانچ ہزار ڈالر دوں گی۔

ایو ٹِلی نے اپنے شوہر میں ہونے والی خصوصیات سے بھی لوگوں کو آگاہ کیا ہے. کہ کس طرح کے شخص کی تلاش میں ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ مجھے ایک ایسے آدمی کی تلاش ہے. جس کی عمر 27 سے 40 سال کے درمیان ہو اور اس کا قد 5 فٹ 11 انچ یا اس سے زیادہ ہو۔

خاتون کا کہنا ہے کہ اس شخص کو جانور، کھیلوں اور بچوں سے بھی محبت ہونی چاہیے۔

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.