امریکی میڈیا کے مطابق بدترین طوفان سے نیویارک سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے، شہر بفیلو میں 27 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
امریکی میڈیا کے مطابق مغربی نیویارک کے کچھ ۔حصوں میں 43 انچ سے زیادہ برف پڑی ہے۔ برفانی طوفان کی وجہ سے۔ بجلی کا نظام درہم برہم ہوچکا ہے۔
انٹرنیشنل ایئرپورٹ کل تک کیلئے بند رہیں گے۔ جبکہ امریکا بھر میں تین ہزار پروازیں منسوخ کی گئی ہیں۔
دوسری جانب امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ ان کی دعائیں متاثرہ خاندان کے ساتھ ہیں، انہوں نے متاثرہ ریاستوں کو وفاقی مدد فراہم کرنے کی پیشکش کی ہے۔