پاکستان نے اسپیشل اولمپکس ورلڈ گیمز کے دوران پاور لفٹنگ اور ایتھلیٹکس میں 2 گولڈ میڈل اپنے نام کرلیے۔
پاکستان کے محمد لقمان نے اسپیشل ورلڈ گیمز ایتھلیٹکس کی 100 میٹر ریس میں گولڈ میڈل جیت لیا۔
محمد لقمان نے 100 میٹر ریس کا فاصلہ 15.21 سیکنڈ میں مکمل کیا. جبکہ انہوں نے لانگ جمپ میں بھی دوسری پوزیشن حاصل کرتے ہوئے سلور میڈل اپنے نام کیا۔
پاکستان کے میر واعظ نے 3 ہزار میٹر ریس میں سلور میڈل جیتا لیا اور انہوں نے یہ فاصلہ 10 منٹ اور 11 سیکنڈ میں مکمل کیا، اسپیشل اولمپک ورلڈ گیمز میں پاکستان اب تک مجموعی طور پر 9 گولڈ میڈلز جیت چکا ہے۔
پاور لفٹنگ میں پاکستان کے ایتھلیٹ حبیب اللہ نے 83 کلوگرام ویٹ کیٹیگری میں ڈیڈ لفٹ میں گولڈ میڈل حاصل کیا. اور اس کے علاوہ اسکواٹ،بینچ پریس اور کمبائنڈ ویٹ میں بھی سلور میڈلز اپنے نام کیے۔
فیلڈ ہاکی کے مکس ایونٹ میں تیسری پوزیشن کے لیے کھیلے گئے. میچ میں پاکستان نے پیراگوئے کو 2 کے مقابلے میں 3 گول سے شکست دیکر برونز میڈل اپنے نام کرلیا۔
ہاکی ایونٹ
واضح رہے کہ پاکستان نے ورلڈ گیمز کے ہاکی ایونٹ میں پہلی بار شرکت کی ہے۔
اسی طرح سوئمنگ کی 50 میٹر فری اسٹائل میں پاکستان کے حسن پٹیل نے 1 منٹ اور 03.93 سیکنڈ میں فاصلہ مکمل کرکے برونز میڈل جیت لیا جبکہ ٹینس ایونٹ کے ویمنز سنگل ایونٹ میں پاکستان کی سعدیہ جنید نے سلور میڈل اپنے نام کرلیا۔
باسکٹ بال ایونٹ میں پاکستان یونیفائڈ مینز نے پاکستان یونفائڈ مکس کو شکست دیکر برونز میڈل اپنے نام کرلیا۔
خیال رہے کہ اس سے قبل اگست 2022 میں پاکستان کے ارشد ندیم نے جیولن تھرو کا ایک اور ریکارڈ اور نیا طلائی تمغہ اپنے نام کیا تھا۔
ڈان اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کے لیے. جیولن تھرو میں طلائی تمغہ جیتنے کی بعد 25 سالہ ارشد ندیم نے اسلامی یکجہتی گیمز میں 88.55 میٹرز کی تھرو کے ساتھ ریکارڈ قائم کرتے ہوئے. گولڈ میڈل اپنے نام کیا تھا۔