اسلام آباد میں بھی دھاتی ڈور گردن پر پھرنے سے کم عمر بچہ زخمی

1
1
پتنگ

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی پتنگ کی دھاتی ڈور گردن پر پھرنے سے کم عمر بچہ زخمی ہو گیا۔

ڈان نیوز کے مطابق پتنگ بازی سے. بچے کے زخمی ہونے کا واقعہ سیکٹر جی الیون مرکز میں پیش آیا۔

بچہ گاڑی میں سن روف سے باہر نکل کر کھڑا تھا کہ نامعلوم سمت سے آتی ڈور بچے کی گردن پر پھر گئی، زخمی بچے کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

واضح رہے کہ چند روز قبل پنجاب کے شہر فیصل آباد میں پتنگ کی دوڑ گلے پر پھرنے سے 22 سالہ موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق ہوگیا تھا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے نوجوان کی ہلاکت کا نوٹس لیتے ہوئے پابندی کے باوجود بازی کے واقعات پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے. پنجاب بھر میں خونی کھیل کے سدباب کے لیے. مہم شروع کرنے کا حکم دے دیا تھا۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر پتنگ بازی. پر پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن کے لیے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا تھا۔

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.