
اسلام آباد، راولپنڈی اور پشاور سمیت ملک بھر میں شدید زلزلے کے جھٹکے؛ شدت 5.6 ریکارڈ، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے
اسلام آباد (ویب ڈیسک) — آج دوپہر تقریباً 4 بج کر 12 منٹ پر پاکستان کے شمالی علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور کئی لوگ گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔
زلزلہ پیما مرکز (سیسمولوجیکل سنٹر) کے مطابق زلزلے. کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.6 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی تقریباً 114 کلومیٹر تھی. زلزلے کا مرکز ہندوکش ریجن (افغانستان) میں واقع تھا۔
جھٹکے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور، باجوڑ، دیامر، صوابی، مردان، سوات، چترال، بٹگرام، مانسہرہ اور گردونواح کے دیگر علاقوں میں شدت سے محسوس ہوئے. لوگوں نے کلمہ طیبہ پڑھتے ہوئے گھبراہٹ میں عمارتوں سے باہر نکلنے کی اطلاعات ہیں۔
زلزلے کی شدت
جرمن ریسرچ سینٹر .(GFZ) کی جانب سے جاری کردہ ابتدائی رپورٹ میں زلزلے کی شدت 5.5 اور گہرائی 90 کلومیٹر بتائی گئی ہے. اور اس کا مرکز افغانستان-تاجکستان سرحدی علاقے میں قرار دیا گیا ہے۔
اب تک زلزلے سے کسی بڑے جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔ محکمہ موسمیات اور متعلقہ ادارے صورتحال کی نگرانی کر رہے ہیں۔
یہ علاقہ زلزلوں کا شکار رہتا ہے. کیونکہ یہ پلیٹ ٹیکٹونکس کے ایک فعال زون میں واقع ہے. جہاں ہندوکش کے پہاڑی سلسلے سے اکثر لرزشیں پاکستان تک پہنچتی ہیں۔
شہریوں سے گزارش ہے. کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں متعلقہ حکام سے رابطہ کریں۔مارکیٹ سے کریں. کیونکہ قیمتیں شہروں اور دکانوں کے لحاظ سے. معمولی فرق کے ساتھ تبدیل ہو سکتی ہیں۔
