شوبز ویب سائٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ آئندہ ماہ فروری میں نہ صرف گوہر رشید اور کبریٰ خان بلکہ دیگر دو شوبز شخصیات بھی شادی کے بندھن میں بندھنے والی ہیں۔
شوبز ویب سائٹ ’گلیکسی لولی وڈ‘ نے دعویٰ کیا. کہ آئندہ ماہ فروری میں نہ صرف تین شوبز شخصیات شادی کے بندھن میں بندھیں گی، جن میں سے دو شخصیات کی شادی شوبز انڈسٹری کے ہی افراد سے ہوں گی. جب کہ ایک اداکارہ شوبز سے باہر شادی کر رہی ہیں۔
ویب سائٹ نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ ممکنہ طور پر گوہر رشید اور کبریٰ خان فروری کے اختتام تک شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ کبریٰ خان اور گوہر رشید نے حال ہی میں جو ویڈیوز شیئر کیں. اور جو انہوں نے مبہم انداز میں شادیوں پر بات کی، وہ اپنی ہی شادی پر بات کر رہے تھے. اور دونوں فروری کے اختتام تک شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔
کبریٰ خان اور گوہر رشید
...
یہ واضح نہیں کیا گیا کہ کبریٰ خان اور گوہر رشید کی شادی کی تقریبات کہاں ہوں گی؟
اسی طرح ویب سائٹ نے اپنی ویڈیو رپورٹ میں دعویٰ کیا کہ ایک اور شوبز جوڑی بھی آئندہ ماہ فروری میں شادی کے بندھن میں بندھنے والی ہے لیکن رپورٹ میں مذکورہ شخصیات کا نام نہیں لیا گیا۔
اسی طرح ویب سائٹ نے اپنی رپورٹ میں ایک اور اداکارہ کی بھی شادی کا دعویٰ کردیا. اور بتایا کہ مذکورہ اداکارہ کا آج کل ڈراما بھی نشر ہو رہا ہے جو کہ بہت مقبول ہو رہا ہے۔
ویڈیو میں بتایا گیا کہ مجموعی طور پر آئندہ ماہ فروری میں شوبز انڈسٹری میں تین شادیاں ہوں گی. جس میں سے دو شادیاں شوبز کے لوگ آپس میں کریں گے. جب کہ ایک اداکارہ انڈسٹری سے باہر شادی کر رہی ہیں۔
ویب سائٹ کی رپورٹ کے بعد سوشل میڈیا پر چہ مگوئیاں ہیں. کہ ممکنہ طور پر مایا علی، رمشا خان اور احد رضا میر بھی شادی کرنے والی شخصیات میں شامل ہوں گے، تاہم اس حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔
مناظر: 164 ایک عہدے دار نے پیر کو بتایا ہے۔ کہ اقوام متحدہ نے پاکستان کے لیے اپنی انسانی ہمدری کی بنیاد پر امداد کی اپیل کو 16 کروڑ ڈالر سے پانچ گنا بڑھا کر […]
0 1 مناظر: 184 وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم ونگ نے امریکا سے موصول شکایت پر بچوں کی غير اخلاقی ويڈيوز سوشل ميڈيا پر اپ لوڈ کرنے والے ملزم کو گرفتار […]
1 مناظر: 141 پاکستان میں بیرون ملک سے کمرشل مقدار میں اشیاء ساتھ لانے پر مکمل پابندی لگانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے بیگیج اسکیم میں ترمیم سے […]