
اداکارہ بشریٰ انصاری زندگی کا کون سا خوبصورت لمحہ دوبارہ جینا چاہتی ہیں ؟
بشریٰ انصاری زندگی کا کون سا خوبصورت لمحہ دوبارہ جینا چاہتی ہیں ؟ bushra ansari
Advertisement […]
بشریٰ انصاری زندگی کا کون سا خوبصورت لمحہ دوبارہ جینا چاہتی ہیں ؟ bushra ansari
Advertisement […]
اسلام آباد : وفاقی شرعی عدالت نے ہر قسم کا ربا سود اور انٹرسٹ غیر شرعی قرار دے دیا، فیصلے میں تمام سودی قوانین یکم جون سے غیر مؤثر ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی شرعی عدالت نے سود کے خلاف تحریری فیصلہ جاری کردیا ، جس میں وفاقی شرعی عدالت نےہر قسم کا رباسود اورانٹرسٹ غیر شرعی قرار دے دیا ہے۔
وفاقی شرعی عدالت کے فیصلے میں تمام سودی قوانین یکم جون سے غیر مؤثر ہوجائیں گے۔
تحریری فیصلے میں وفاقی شرعی عدالت نے سودی قوانین میں 31 دسمبر 2022 تک ترامیم کی ہدایت کرتے ہوئے ملک کو 31 دسمبر 2027 تک ربا فری بنانے کا حکم دے دیا۔
عدالت کے فیصلے کا اطلاق بینکوں سے آج تک لیے گیے قرضوں پر نہیں ہوگا۔
یاد رہے وفاقی شرعی عدالت نے انیس سال بعد کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے ملک میں رائج سودی نظام کو خلاف شرع قرار دیتے ہوئے کہ ربا اور سود سے متعلق قوانین شریعت سے متصادم ہیں۔
عدالت نے حکومت کو معاشی نظام شریعت سے ہم آہنگ کرنے کے لیے قوانین میں فوری ترامیم کی ہدایت کرتے ہوئے ربا سے پاک بنکاری نظام قائم کرنے، اندرونی و بیرونی قرضوں اور آئی ایم ایف، ورلڈ بنک سمیت بین القوامی اداروں سے لین دین سود سے پاک بنانے کے لیے پانچ سال کی مہلت دی۔
Comments […]
وزیراعظم شہباز شریف نے اقتصادی مشاورتی کونسل تشکیل دے دی ہے جو 21 اراکین پر مشتمل ہوگی اور معیشت کا جائزہ لے کر اقدامات تجویز کریگی۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے 21 رکنی اقتصادی مشاورتی کونسل تشکیل دے دی ہے جو معیشت کا جائزہ لیکر اقدامات کی تجویز دے گی۔
وزیراعظم کی تشکیل کردہ اقتصادی مشاورتی کونسل میں وفاقی وزرا شاہد خاقان عباسی، مفتاح اسماعیل، مریم اورنگزیب، مصدق ملک، سلیم مانڈی والا، فیصل اقبال، عائشہ غوث پاشا، طارق پاشا، عارف حبیب ،عاطف باجوہ ودیگر شامل ہیں۔
اقتصادی مشاورتی کونسل کے قواعدوضوابط بھی جاری کردیئے گئے۔ یہ کونسل معیشت کا جائزہ لیکر اقدامات کی تجویز دے گی اس کے علاوہ مختلف سبسڈیز اور ماحولیاتی تبدیلی کا بھی جائزہ لے گی۔
وزیراعظم کی اقتصادی مشاورتی کونسل معیشت کی بہتری کیلئے پالیسی سازی کی سفارشات بھی دے گی۔
واضح رہے کہ حکومت نے ملک کی معیشت کی بہتری کیلیے سعودی عرب سے اضافی مالی امداد کے حصول کا فیصلہ کرلیا ہے اور ذرائع وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ دورہ سعودی عرب میں 3 ارب 20 کروڑ ڈالر اضافی پیکیج کی درخواست کا امکان ہے۔
مزید پڑھیں: شہباز شریف کا دورہ ، پاکستان کا سعودی عرب سے اضافی مالی امداد کے حصول کا فیصلہ
سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کیلئے ڈیپازٹس ،ادھار تیل پر4 ارب 20 کروڑ ڈالر کی سعودی سہولت پہلے سے جاری ہے ، اس میں3ارب ڈالر کے ڈیپازٹس جبکہ 1.2 ارب ڈالر تیل کی سہولت شامل ہے۔
Comments […]
ماسکو: روس نے یوکرین تنازع کے پیش نظر روسی کرنسی "روبل” میں رقم کی ادائیگی نہ کرنے پر پولینڈ اور بلغاریہ کو گیس کی فراہمی بند کردی۔
برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق روس نے بدھ کو یمل معاہدے کے تحت پولینڈ اور بلغاریہ کو گیس کی سپلائی روک دی ہے، روس کی گیس فراہم کرنے والی سب سے بڑی کمپنی گیزپروم نے سپلائی اپریل کے لیے رقم کی ادائیگی روسی کرنسی روبل میں نہ کرنے پر بند کی ہے۔
پولینڈ اپنی ضرورت کی 50 فیصد گیس روس سے خریدا ہے، اس کا روسی انرجی کمپنی گیزپروم سے سالانہ 10 اعشاریہ دو بلین کیوبک میٹر گیس کا معاہدہ ہے، سپلائی بند ہونے پر پولینڈ کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
دوسری جانب بلغاریہ جس کا تقریباً مکمل انحصار روس سے درآمد ہونے والی گیس پر ہے، اس کیلئے مشکلات زیادہ بڑھ سکتی ہیں۔ بلغاریہ کا کہنا ہے کہ وہ پہلےسے ہی گیزپورم سے ہوئے معاہدے کی شرائط پر عمل کر رہا ہے، اگر ادائیگیوں کے نئے طریق کار کا مطالبہ کیا گیا تو یہ معاہدے کی خلاف ورزی ہو گی۔
خیال رہے کہ یوکرین تنازع کے باعث مغربی ممالک کی جانب سے عائد کی گئی پابندیوں کے باعث روس کے صدر ولادمیر پیوٹن نے مطالبہ کیا تھا کہ جو ممالک روس کو اپنا دوست تصور نہیں کرتے وہ گیس کی فراہمی کے لیے ادائیگی روبل میں کریں، ہنگری کے علاوہ تمام یورپی ممالک نے روسی صدر پیوٹن کے مطالبہ کو ماننے سے انکار کردیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: روس نے یوکرین جنگ کے دوسرے مرحلے کا اعلان کر دیا
روس نے ابتدائی طور پر پولینڈ اور بلغاریہ کو نشانہ بنایا ہے۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر رس نے دیگر یورپی ممالک کو بھی گیس کی سپلائی روک دی تو اس سے یورپی ممالک کو شید دھچکہ لگے گا، اور پہلے سے آسمان کو چھوتی گیس کی قیمیتوں میں مزید اضافہ ہوجائے گا، اور یورپی ممالک کو راشننگ کرنی پڑے گی۔
گیس سپلائی بند کرنے پر ردعمل دیتے ہوئے یوکرین نے روس پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ توانائی کے معاملے کی بنیاد پر یورپ کو بلیک میل کر کے اس کے اتحادیوں کو دور کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
Comments […]
سعودی عرب کے مختلف ٹرانزیکشن مراکز کے مطابق بدھ 27 اپریل 2022 کو سعودی ریال کا ریٹ کیا ہے؟
پاکستان، انڈیا اور بنگلا دیش رقم بھیجنے کے لیے ریال کا ریٹ، ٹرانزیکشن مرکز کا نام اور فیس کیا ہوگی اور ٹرانزیکشن فیس پر ویلیو ایڈڈ ٹیکس (واٹ) کتنا ہوگا اس کی تفصیل کچھ یوں ہے۔
فوری(بینک الجزیرہ):49روپے 04 پیسے، فیس:10 ریالایس ٹی سی پے :48روپے 79 پیسے، فیس:17.25 ریالتحویل الراجحی(الراجحی بینک):48 روپے 85 پیسے، فیس :10 ریالویسٹرن یونین: 48 روپے 93 پیسے: فیس 23 ریالمنی گرام:49 روپے 10 پیسے، فیس :23 ریالٹیلی منی(اے این بی):48 روپے 10 پیسے، فیس :15 ریال
Comments […]
انٹرنیٹ پر زیر گردش تصاویر صارفین کو الجھا دیتی ہیں، بعض تصویری پہلیاں مشکل ہونے کے باوجود لوگوں کی توجہ کا مرکز بن جاتی ہیں کیونکہ صارفین اسے حل کرنے میں خاصی دلچسپی لیتے ہیں۔
انٹرنیٹ پر صارفین کی ذہانت کو جانچنے کے لیے مختلف لوگوں کی طرف سے نت نئی تصاویر آنے کا سلسلہ کوئی نیا نہیں اس لیے انہیں بہت دلچپسی سے حل کیا جاتا ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصویری پہیلیاں آسان ہونے کے باوجود صارفین کو سر پکڑنے پر مجبور کردیتی ہیں، زیر گردش تصویر آپ کو سر پکڑنے پر مجبور کردے گی اور غور کرنے پر بھی شاید آپ اسے نہ سمجھ سکیں۔
مذکورہ پینٹنگ میں ایک شخص بندوق پکڑے کھڑا ہے لیکن آپ کو یہ بتانا ہے کہ اس تصویر میں ریچھ کہاں چھپا ہے؟
یہ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے اور سوشل میڈیا صارفین تصویر میں موجود ریچھ کو ڈھونڈنے میں دلچسپی لے رہے ہیں۔
کیا آپ اس تصویر میں چھُپا ریچھ تلاش نہیں کرسکے؟، آئیے ہم آپ کو بتاتے ہیں، نیچے اسکرول کریں اور درست جواب آپ کے سامنے ہے۔
⇓
⇓
⇓
⇓
⇓
⇓
⇓
⇓
⇓
⇓
⇓
⇓
Comments […]
alia bhatt عالیہ بھٹ کس پاکستانی اداکار کو انسٹاگرام پر فالو کرتی ہیں؟
Advertisement […]
دورہ یورپ: قومی ہاکی ٹیم کو دوسرے میچ میں ہالینڈ سے شکست
Advertisement […]
بیجنگ: چین نے کرونا وائرس کے اومی کرون ویرینٹ کے خلاف چینی ساختہ ویکسین کی طبی آزمائش کی اجازت دے دی ہے۔
چینی میڈیا کے مطابق طبی مصنوعات کے انتظامی ادارے National Medical Products Administration نے اومی کرون ویرینٹ کے خلاف سائنو فارم کمپنی کی تیار کردہ ویکسین کو طبی آزمائش کی اجازت دے دی ہے۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ سائنو فارم کے ساتھ منسلک نیشنل بائیوٹیک گروپ کی تیار کردہ ویکسین پر دسمبر 2021 سے تحقیق کی جارہی تھی، تحقیق کے دوران جانوروں پر کیے گئے حفاظتی اور امیونوجنیسیٹی کے ابتدائی نتائج سے پتہ چلا ہے کہ تیار کردہ ویکسین اومی کرون سمیت مختلف اقسام کے خلاف ہائی نیوٹرلائزنگ اینٹی باڈیز پیدا کر سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: معمر شخص نے کرونا ویکسین کی 87 ڈوز لگوالیں، وجہ سامنے آ گئی
سائنوفارم کمپنی کا کہنا ہے کہ طبی آزمائش کے لیے 18 سال یا اس سے زائد عمر کے افراد کے درمیان ایک بے ترتیب، ڈبل بلائنڈ اور ہم آہنگ تحقیق کا طریقہ اختیار کیا جائے گا جنہیں غیر فعال ویکسین کے محفوظ ہونے اور مدافعتی صلاحیت کا جائزہ لینے کے لیے کوویڈ-19 ویکسین کی دو یا تین خوراکیں لگائی جاچکی ہیں۔
Comments […]
برسلز: بیلجیئم نے سینکڑوں افغان مہاجرین کی سیاسی پناہ کی درخواستیں مسترد کردی ہیں، جس کے بعد انہیں ملک سے ڈیپورٹ کیے جانے کا امکان ہے۔
انفو مائیگرینٹس کی رپورٹ کے مطابق بلیجیئم حکام نے سینکڑوں افغان مہاجرین کی جانب سے دائر کی گئی سیاسی پناہ کی درخواستوں پر فیصلہ سنادیا ہے، حکام نے بڑی تعداد میں ملک میں پناہ کے متلاشی افغان مہاجرین کی درخواستون کو مسترد کردیا ہے، جس کے بعد انہیں بیلجیئم سے جلد ڈیپورٹ کیے جانے کا امکان ہے۔
بیلجیئم کے کمشنر جنرل برائے مہاجرین وین ڈین بلک نے کہا کہ ہم نے گزشتہ چند ماہ کے دوران افغانستان میں حفاظتی صورتحال کا جائزہ لیا ہے، افغانستان میں سکیورٹی صورتحال بہتر ہوئی ہے، انہوں نے کہا کہ وہاں اب بھی تشدد کے واقعات پیش آرہے ہیں، لیکن طالبان ہر کسی کو نشانہ نہیں بنا رہے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق مارچ 2022 میں بیلجیم کے دفتر برائے کمشنر جنرل برائے مہاجرین (CGRS) نے پناہ کی 1 ہزار 925 درخواستوں پر فیصلے جاری کیے، جن سے کل 2,240 افراد متاثر ہوئے۔ اعدادوشمار کے مطابق تقریباً 1,500 درخواستیں مسترد کردی گئی ہیں، جن میں سے ایک تہائی افراد افغان شہری کی جانب سے دائر کی گئی تھیں۔
یہ بھی پڑھیں: برطانیہ میں غیرقانونی تارکین وطن کو روانڈا بھیجنے کا فیصلہ
خیال رہے کہ افغانستان میں طالبان کے کنٹرول سنبھالنے کے بعد بیلجیئم نے دیگر پورپی ممالک کے برعکس افغان تارکین کو ملک سے ڈیپورٹ کرنے پر پابندی عائد کردی تھی۔ بیلجیئم کے وزیر برائے مہاجرین سیمی مہدی کا کہنا تھا کہ کسی کو بھی ایسے خطے میں واپس نہیں بھیجا جائے گا جو خطرناک ہو، ہم افغانستان کی صورتحال کا "ہر روز، ہر ہفتے” جائزہ لیں گے تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ آیا صورتحال بہتر ہو رہی ہے۔
بیلجیئم سے ملک بدری روکنے کے اعلان کے بعد امیگریشن حکام نے صرف ان لوگوں کے درخواستوں پر کارروائی کی جنہیں افغانستان میں براہ راست خطرے کا سامنا تھا، ان میں انسانی حقوق کے کارکن، صحافی، سابقہ افغان حکومت میں یا مغربی ممالک کے ساتھ کام کرنے والے افراد شامل تھے۔
Comments […]
رابطہ کريں۔۔۔۔۔ جملہ حقوق محفوظ ہيں |[email protected] | Copyright © 2025