
فيفا ورلڈکپ کا 23 واں ایڈیشن 11 جون 2026 سے شروع ہو نے جا رہا ہے، ایونٹ 19 جولائی تک کھیلا جائے گا،فیفا ورلڈ کپ کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہوگا،جب بیک وقت 3 ممالک ( امریکا، میکسیکو ، کینیڈا) اس ایونٹ کے میزبان ہوں گے۔
2002 میں جاپان اور جنوبی کوریا نے مشترکہ طور پر فیفا ورلڈ کپ کی میزبانی کی تھی۔ میکسیکو 1970. اور 1986 میں بھی ورلڈ کپ کی میزبانی کر چکا ہے، یہ تیسرا موقع ہوگا ،جب وہ ورلڈ کپ کا میزبان ہے،لیکن اس بار اس کو تنہا میزبانی کا موقع نہیں ملا رہا۔
پہلی بار کینیڈا اور 1994 ورلڈ کپ کا میزبان امریکا اس کے ہمراہ مشترکہ میزبان ہیں ۔
فیفا ورلڈ کپ 2026 میں پہلی بار 48 ٹیمیں ایکشن میں ہوں گی۔1930 میں یوراگوئے نے پہلے. ورلڈ کپ کی میزبانی کے فرائض انجام دیے،جہاں 13 ٹیموں کے مقابلے میں میزبان ملک نے فائنل میں ارجنٹینا کو شکست دی۔
ٹیموں کی تعداد
1998 فرانس ورلڈ کپ میں 32 ٹیموں کو شامل کیا گیا،البتہ 2013 میں یو ایفا کے صدر فرانس کے سابق فٹ بالر مشل پلاٹینی نے ٹیموں کی تعداد 48 کر نے کی تجویز پیش. کی۔جس کی تائید 2016 میں فیفا کے. صدر جیا نی انفیٹونیو نے کی۔
10 جنوری 2017 کو فیفا ورلڈ کپ میں ٹیموں کی تعداد 48 کر نے کے. فیصلے کو باقاعدہ طور پر منظور کر لیا گیا۔14 مارچ 2023 کو فیفا کونسل. میں طے ہوا کہ 48 ٹیموں کو 4 ٹیموں کے 12 گروپس میں تقسیم کیا جائیگا۔
ہر گروپ کی 2 سر فہرست ٹیمیں اگلے مرحلے میں شامل ہوں گی،جبکہ دوسرے مرحلے کی 8 ٹیموں. کا انتخاب تیسرے نمبر پر آنے والی بہترین ٹیموں کی بنیاد پر ہوگا۔
فيفا ورلڈ کپ 2026 کا دورانیہ 39 دنوں پر محیط ہوگا،جہاں فائنل تک پہنچنے. والی ٹیموں کو 8 میچ کھیلنے کا موقع میسر ہوگا۔
امریکا،میکسیکو اور کینیڈا میں کھیلے جانیوالے فٹبال ورلڈ کپ میں مجموعی طور پر 104 میچ کھیلے جائیں گے۔ ایونٹ کا افتتاحی میچ میکسیکو سٹی میں میزبان میکسیکو اور جنوبی افریقا کے درمیان ہوگا۔فیفا ورلڈ کپ .کے میچ امریکا کے 11، میکسیکو کے 3 اور کینیڈ اکے 2 شہروں. میں منعقد ہوں گے۔
