رولر اسکیٹنگ کی ماہر 15 سالہ امریکی لڑکی نے 12 افراد پر سے چھلانگ لگا کر عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔
گنیز ورلڈ ریکارڈ کے مطابق میا پیٹرسن کا تعلق کیلیفورنیا سے ہے، اس نے رولر اسکیٹس پہن کر 12 افراد پر سے ‘بارانی’ طرز کی چھلانگ لگائی۔
اس کارنامے کے بعد میا سب سے زیادہ. افراد کے اوپر سے بارانی چھلانگ لگانے والی لڑکی بن گئی ہے۔
میا کی یہ کامیابی اگلے برس گنیز ورلڈ ریکارڈ بک میں شامل کی جائے گی۔
اس نے 11 برس کی عمر میں اسکیٹنگ شروع کی تھی، میا کو اس کی بہن نے سالگرہ کے تحفے کے طور پر اسکیٹس دیے تھے۔
عالمی ریکارڈ بنانے کے بعد میا نے بتایا کہ ایک بار اسکیٹنگ میں چھلانگ لگاتے. ہوئے منہ کے بَل گری تھی، جس کے نتیجے میں ٹھوڑی پر 27 ٹانکے آئے تھے. اور کچھ پسلیاں بھی ٹوٹ گئی تھیں۔