یومِ پاکستان: ایوانِ صدر میں سول اعزازات کی تقریب

ایوان صدر اسلام آباد میں یومِ پاکستان کے موقع پر سول اعزازات دینے کی تقریب کا انعقاد ہوا۔

صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے مختلف شعبوں کی نمایاں شخصیات کو سرکاری سول اعزازات سے نوازا۔

ایوانِ صدر میں منعقدہ تقریب میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات نے شرکت کی۔

پنجاب، بلوچستان اور خیبر پختون خوا کے گورنر ہاؤسز میں بھی اعزاز دینے کی تقاریب کا انعقاد کیا گیا۔

اعزاز پانے والوں میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم، اسکواش لیجنڈ جہانگیر خان اور جان شیر خان شامل ہیں۔

اس کے علاوہ سینئر صحافی مجیب الرحمٰن شامی، مرحوم شاعر و ادیب امجد اسلام امجد، مرحوم اداکار قومی خان کو ایوارڈ سے نوازا گیا۔

شاعر اور ادیب امجد اسلام امجد کا ایوارڈ ان کے بیٹے نے وصول کیا۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری کو سول ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔

وزیر اعظم کی ایوارڈ ملنے پر گورنر سندھ کو مبارکباد

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے سول ایوارڈ ملنے پر گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کو مبارک باد دی ہے۔

شہباز شریف نے کہا ہے کہ تمغۂ امتیاز آپ کی خدمات کا اعتراف ہے۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ سندھ کے عوام کے مسائل کے حل کے لیے اقدامات کرتا رہوں گا۔

2 Comments

    • بس پانچھ سال کے لیے نہی سرف اور سرف ایک سال کے لیے یہ ملک مجے ہینڈاور کیا جاۓ تو خدا کی قسم یہ ملک پوری دنیا میں سب سے بہتر عدل انصاف پر چلنے والا کامیاب ملک بن جاۓ اور ہر شخس فخر سے کہے پاکستان ذندا باد

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.