یورپ کیلئے پاکستانی ایئرلائنز کی پروازوں کی بحالی سے متعلق اہم پیشرفت

یورپ کےلیے پاکستانی ایئرلائنز کی پروازوں کی بحالی سے متعلق اہم پیشرفت ہوئی ہے۔ 

ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نادر شفیع کا کہنا ہے کہ پاکستانی ایئرلائنز کی بحالی کا معاملہ یورپی ایئرسیفٹی کمیٹی کے مئی کے اجلاس میں شامل کرلیا گیا۔ 

انہوں نے بتایا کہ پاکستان سی اے اے کے اقدامات پر بھی اجلاس میں غور ہوگا۔ پی آئی اے سمیت تمام پاکستانی ایئرلائنز کی یورپ میں بحالی کےلیے پُرامید ہیں۔

یورپ

ادھر ذرائع کا کہنا ہے کہ یورپی کمیشن اور یورپی ایوی ایشن ایجنسی نے اپنا فیصلہ یورپین ایئر سیفٹی کمیٹی کو بھیج دیا ہے۔ 

آیاسا نے سی اے اے اور پی آئی اے۔ کا فائنل آن سائٹ آڈٹ نومبر 2023 میں کیا تھا۔ آیاسا کو پاکستان سی اے اے کے اوور سائٹ سیفٹی معیار پر اعتراضات تھے۔

ذرائع نے بتایا کہ 4 برس میں آیاسا۔ اور اکاؤ کے ساتھ پاکستان سی اے اے نے کئی تکنیکی سیشن کیے۔

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.