ہونڈا نے سی جی 150 اور الیکٹرک اسکوٹر متعارف کرادی

ہونڈا

ہونڈا اٹلس نے پاکستان میں سی جی 150 اور الیکٹرک موٹرسائیکل متعارف کرادی، یہ مقامی صارفین کے لیے الیکٹرک موٹر بائیک کے حوالے سے ایک اہم قدم ثابت ہو گا۔

اٹلس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک. پر پوسٹ میں اس پیش رفت کا اعلان کیا۔

پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ انتظار بالآخر ختم ہو گیا! متحرک اور نیا ماڈل سی جی 150 پیش کر رہے ہیں۔

پوسٹ کے مطابق ’طاقت اور جرات کا حسین امتزاج، آپ کو آگے بڑھنے کا اعتماد دیتا ہے۔

کمپنی کی ویب سائٹ کے مطابق مطابق 4 اسٹروک انجن سے. لیس سی جی 150 سیلف اسٹارٹ اور کک اسٹارٹ دونوں آپشنز فراہم کرتی ہے، جبکہ اس موٹر سائیکل کی. قیمت 4 لاکھ 59 ہزار 900 روپے رکھی گئی ہے۔

اس کے ساتھ ہی ہونڈا نے ’آئیکون ای‘ کے نام سے پاکستانی مارکیٹ کے لیے اپنی پہلی الیکٹرک اسکوٹر بھی لانچ کردی۔

اس الیکٹرک ماڈل کی قیمت 4 لاکھ 19 ہزار 900 روپے مقرر کی گئی ہے، جو پاکستان کی نیشنل الیکٹرک وہیکل پالیسی کے مطابق ہونڈا. کی ای وی سیگمنٹ میں انٹری کو ظاہر کرتی ہے۔

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.