ہالینڈ میں قرآن کی بے حرمتی پر پاکستان کی شدید مذمت

دفتر خارجہ کے ترجمان نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ ایسی جارحانہ کارروائیوں کو اظہار رائے اور احتجاج کی جائز آزادی کے تحت نہیں لایا جا سکتا

پاکستان نے ہفتے کو ہالینڈ کے شہر دی ہیگ میں قرآن کی بے حرمتی کی شدید مذمت کی ہے۔

اسلام آباد میں دفتر خارجہ کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ یہ قدم ’دانستہ اسلاموفوبیا کا حامل یہ قدم عمل دنیا کے دو ارب مسلمانوں کے جذبات کو گہری ٹھیس پہنچانے کے مترادف اور پرامن بقائے باہمی اور بین المذاہب ہم آہنگی کے لیے خطرہ ہے۔‘

دفتر خارجہ کے ترجمان نے اپنے بیان میں مزید کہا. کہ ایسی جارحانہ کارروائیوں کو اظہار رائے اور احتجاج کی جائز آزادی کے تحت نہیں لایا جا سکتا۔

’بین الاقوامی قانون ریاستوں کو مذہب یا عقیدے کی بنیاد پر نفرت، امتیازی سلوک اور تشدد کے لیے. جان بوجھ کر اکسانے کی روک تھام اور ممانعت کرنے کا پابند کرتا ہے۔‘

اسلاموفوبیا

انہوں نے کہا کہ پاکستان سمجھتا ہے کہ آزادی اظہار ذمہ داریوں کی متقاضی ہے. اور یہ عالمی برادری کی ذمہ داری ہے کہ وہ نسل پرستانہ، غیر انسانی اور اسلاموفوبیا کی حامل کارروائیوں کو روکیں۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی 2022 میں 15 مارچ کو اسلاموفوبیا سے نمٹنے کے عالمی دن کے طور پر منانے کے لیے منظور کی گئی قرارداد کے پیچھے یہی روح تھی۔

انہوں نے کہا کہ اس اقدام پر پاکستان کے تحفظات ہالینڈ کے حکام تک پہنچا رہے ہیں۔ ’ہم ان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات کا خیال رکھیں. اور اس طرح کی نفرت انگیز اور اسلاموفوبیا کی حامل کارروائیوں کو روکنے کے لیے اقدامات کریں۔‘

انہوں نے کہا کہ ہم عالمی برادری سے مطالبہ کرتے ہیں. کہ وہ اسلاموفوبیا کے خلاف آواز اٹھائے اور بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لیے

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.