گھوٹکی: ٹک ٹاکر خاتون کی موت، شک کی بنیاد پر سابق شوہر گرفتار

گھوٹکی پولیس کا کہنا ہے. کہ گزشتہ رات پراسرار حالات میں موت کے بعد ٹک ٹاکر سمیرا راجپوت کی لاش ان کے گھر سے برآمد ہوئی ہے. جبکہ ان کے سابق شوہر کو شک کی بنیاد پر جمعے کو گرفتار کر لیا گیا۔

ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی) گھوٹکی انور شیخ کے مطابق سمیرا کی 15 سالہ بیٹی ثوبیہ نے پولیس کو بیان بیان دیا ہے کہ کچھ عرصے سے چند افراد سمیرا راجپوت کو زبردستی شادی کے لیے. دباؤ ڈال رہے تھے. اور اور شادی سے مسلسل انکار کرنے. پر ان افراد نے ان کی والدہ کو زہریلی گولیاں دے کر قتل کیا ہے۔

مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی ایس پی گھوٹکی انور شیخ نے کہا کہ ’ابتدائی اطلاعات کے مطابق سمیرا کی موت زہریلی چیز کھانے سے واقع ہوئی ہے. تاہم حتمی وجہ جاننے کے لیے. لاش کو تحصیل ہسپتال گھوٹکی منتقل کر کے پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔‘

انور شیخ کے مطابق: ’سمیرا راجپوت نے تین سال قبل علی رضا نامی شخص سے طلاق لے لی تھی۔ بعد میں انہوں کسی اور سے شادی کرلی تھی۔‘

مقتولہ کے بھائی صدام نے پولیس کو بیان دیتے ہوئے کا دعویٰ کیا ہے. کہ ان کی بہن کو ’سابق شوہر علی رضا اور اس کے ساتھی عمران نے زہر دے کر قتل کیا۔‘

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.