گوگل کا پاکستانیوں کے لیے 15 ہزار سکالرشپس کا اعلان

عالمی مقبول سرچ انجن گوگل نے جعمرات کو کیرئیر سرٹیفکیٹس متعارف کرائے ہیں جن کا مقصد پاکستانیوں کو سیکھنے کے مناسب مواقعے فراہم کرنا ہے تاکہ وہ روزگار کے لیے درکار انتہائی مطلوب ڈیجیٹل مہارتیں حاصل کر سکیں۔

گوگل
21 جنوری 2020 کو ڈیووس میں ورلڈ اکنامک فورم کے سالانہ اجلاس کے دوران گوگل کے سٹینڈ پر گوگل کا ایک لوگو نظر آ رہا ہے

کراچی میں جاری ایک بیان میں گوگل کا کہنا تھا کہ اپنے مشن۔ ’اَن –لاک پاکستانز ڈیجیٹل پوٹینشل‘ کے تحت وہ اس سال اپنے مقامی پارٹنرز – انسٹی ٹیوٹ آف رْورل مینجمنٹ (IRM) اور Ignite کے ذریعے 15,000 سکالرشپس پیش کر کے ایک مساوی اور جامع ڈیجیٹل معیشت کو فعال کرنے کے اپنے عزم کو بھی تقویت دی ہے۔ جس میں تعلیمی اداروں۔ انڈسٹری پارٹنرز اور غیر منافعتی تنظیمیں شامل ہیں۔

الفا بیٹا (Alpha Beta)کی ایک رپورٹ کے مطابق اگر مکمل طور پر فائدہ اٹھایا جائے۔ تو ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز 2030 تک پاکستان میں9.7َ کھرب پاکستانی روپے (59.7 ارب امریکی ڈالرز) سالانہ کی معیشت پیدا کرسکتیں ہیں۔

پاکستان کے ICT سیکٹر نے گذشتہ دہائی میں قابل ذکر ترقی کی ہے جس سے سالانہ محاصل میں اوسطاً 30 20 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ حال ہی میں ICT سے تعلق رکھنے والی برآمدات میں 5 ارب ۔امریکی ڈالرز ۔کا اضافہ ہوا ہے اور وزارت انفارمیشن و ٹیکنالوجی کا خیال ہے۔ کہ ’اس شعبے میں (ملک کی) سب سے بڑی برآمدی صنعت بننے کی گنجائش موجود ہے۔‘

اس وقت پاکستان کی تقریباً 4.7 فیصد افرادی قوت ICTکے شعبے میں کام کر رہی ہے جس میں سے چھ فیصد یعنی کم و بیش دو لاکھ کارکن  خواتین ہیں۔

اعداد و شمار کيا کہتے ہيں؟

پاکستان کے ممتاز جاب پورٹل، rozee.pk پر دستیاب اعداد و شمار کے مطابق سب سے زیادہ اسامیاں بھی ICT کے  شعبے میں پائی جاتی ہیں۔

اس بارے میں گوگل کے ریجنل ڈائریکٹر برائے پاکستان۔ بنگلہ دیش اور سری لنکا۔ فرحان قریشی نے کہا: ۔’آج ہمیں Grow with Google پروگرام کے تحت گوگل کیرئیر سرٹیفکیٹس کا اعلان کرتے ہوئے فخر محسوس ہو رہا ہے۔ انسٹی ٹیوٹ آف رْورل مینجمنٹ اور Ignite کے ساتھ شراکت میں ہم 15,000 سکالرشپس بھی پیش کر رہے ہیں۔ تاکہ سیکھنے والے کسی خرچ کے بغیر سرٹیفکیٹس حاصل کر سکیں۔ یہ کوشش گوگل کے اْس عزم کا اظہار ہے۔ جس کے تحت گوگل ملکی ڈیجیٹل ایکوسسٹم کی ترقی یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کرنا چاہتا ہے۔

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.