’کھلاڑی کو میچ سے باہر کیوں نکالا؟‘ کلب کے صدر نے ریفری کو مُکا دے مارا

ترکی میں جاری سُپر لیگ میں ایک میچ کے دوران میزبان ٹیم انقرہ گکو نے پیر کی رات ابتدائی میچ میں برتری حاصل کر لی تھی لیکن 50 منٹ بعد ہی ایک کھلاڑی کو میچ سے باہر کر دیا گیا۔

مخالف ٹیم کے کھلاڑیوں نے اس کا فائدہ اٹھایا اور گول کر کے میچ برابر کر دیا۔ اب میچ تو یہاں ایک ایک گول سے برابر ہو کر ختم ہو گیا مگر میچ کی آخری سیٹی کے بعد ایک اور واقع رونما ہوا جس کے بعد گراؤنڈ میں افراتفری کے مناظر دیکھنے کو ملے۔

ہوا یہ کہ میچ سے کھلاڑی کو ریڈ کارڈ دیکھا کر باہر نکالنے پر غصے سے بھرے انقرہ گکو فٹ بال کلب کے صدر گرواؤنڈ میں بھاگتے ہوئے داخل ہوئے. اور نہ آؤ دیکھا نہ تاؤ اور میچ ریفری حلیل اموت میلر کو ایک زوردار مُکا دے مارا۔

میلر اس اچانک حملے میں توازن کھو بیٹھے اور زمین پر بے سود گِر پڑے۔ میلر کا چہرہ مُکا لگنے سے سوج گیا اور ایک معمولی سا فریکچر آیا۔

منگل کے روز میلر کی ہسپتال کے بستر پر لیٹے ہوئے. ایک تصویر سامنے آئی جس میں اُن کی ایک آنکھ کے گرد سوجن دیکھی جا سکتی ہے. اور انھوں نے گردن پر کالر پہنا ہوا تھا۔

اسیباڈیم ہسپتال کے سربراہ ڈاکٹر محمد یوروبلوت نے کہا کہ میلر کے دماغ پر کوئی گہری چوٹ نہیں آئی ہے. اور اس بات کا امکان ہے کہ اُنھیں بدھ کے روز ہسپتال سے فارغ کر دیا جائے گا۔

یوروبلوت کا کہنا تھا. کہ ’میلر کی بائیں آنکھ سے سوجن کم ہونا شروع ہو گئی ہے۔

ترکی کے ٹاپ ریفری

37 سالہ میلر ترکی کے ٹاپ ریفریز میں سے ایک ہیں. اور فیفا کے لیے بین الاقوامی میچوں میں امپائرنگ کرتے ہیں۔ وہ یوئیفا کے ایلیٹ ریفری کی فہرست میں بھی شامل ہیں۔

59 سالہ کوکا ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان کی حکمراں جماعت اے کے پارٹی کے حصے کے طور پر دو بار ترکی کی پارلیمنٹ کے لیے منتخب ہوئے تھے۔

اردوغان نے ہسپتال میں میلر سے بات کی اور کہا کہ اس واقعے سے انھیں شدید افسوس اور پریشانی‘ ہوئی ہے۔

اس سے پہلے انھوں نے کہا تھا. کہ ’کھیل کا مطلب امن اور بھائی چارہ ہے۔ کھیل تشدد سے مطابقت نہیں رکھتی۔ ہم ترک کھیلوں میں کبھی بھی تشدد کی اجازت نہیں دیں گے۔‘

میچ

اس واقع پر رد عمل

انقرہ گوکو کلب نے اپنے صدر کے اس اقدام پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے. ایک بیان میں کہا کہ ’ہمیں اس واقعے پر انتہائی افسوس ہے۔‘

انھوں نے کہا کہ ’ہم ترک فٹ بال کے فینز حتیٰ کے پوری سپورٹس کمیونٹی سے اس افسوسناک واقعے پر معافی مانگتے ہیں جو ایریمان سٹیڈیم میں کیکور ریزپور میچ کے بعد پیش آیا۔‘

کیکور ریزپور نے میلر کو ایک پیغام میں کہا کہ ’ہم انقرہ گکو میچ کے بعد ہونے والے ناپسندیدہ واقع کی سخت مذمت کرتے ہیں۔‘

انھوں نے کہا کہ ہم پوری ریفری کمیونٹی سے بھی معذرت کرتے ہیں. اور دعا گو ہیں. کہ ریفری حلیل اموٹ میلر جلد صحت یاب ہوں۔‘

پیر کی شب ایک نیوز کانفرنس میں ترک فٹ بال فیڈریشن (ٹی ایف ایف) کے چیئرمین محمد بویوکیسی نے کہا کہ ’تمام لیگز کے میچز غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیے گئے ہیں۔‘

یہ حملہ ترک فٹ بال کے لیے شرم کا باعث ہے۔

کوئی جنگ نہیں

انھوں نے مزید کہا ’یہ فٹ بال میچ ہوتے ہیں. کوئی جنگ نہیں، تمام ٹیمیں ایک ہی وقت میں چیمپیئن نہیں بن سکتیں، ہم سب کو یہ سمجھنے کی ضرورت ہے۔‘

بویوکیسی نے کہا کہ منگل سے شروع ہونے والی متعلقہ فیصلہ ساز کمیٹیوں میں پابندیوں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

میچ

ٹی ایف ایف کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے. کہ کلب کے صدور، منیجرز، کوچز اور ٹی وی کمنٹیٹرز کی جانب سے ریفریز کو نشانہ بنانے کے غیر ذمہ دارانہ بیانات نے آج اس گھناؤنے حملے کی راہ ہموار کی ہے۔

انھوں نے کہا کہ ہماری ریاست کے تعاون سے اس غیر انسانی حملے کے ذمہ داروں کے خلاف تمام سخت کارروائی شروع کردی گئی ہے۔ کلب، اس کے صدر، اس کے منیجرز اور میلر پر حملہ کرنے والے تمام مجرموں کو سخت ترین سزا دی جائے گی۔

اس سے قبل ملک کی سب سے بڑی ٹیموں میں سے ایک گلاتاسرے نے ایک ہنگامی اجلاس طلب کیا تھا. تاکہ کلبوں کو ترکی کے کھیل میں بڑھتے ہوئے مسائل کو حل کرنے کی اجازت دی جا سکے۔

گالتاسرے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے. کہ ’ہم سب کو آج ایک ساتھ اس طرح کے واقعات کے خلاف کھڑے ہونے کی ضرورت ہے۔‘

ترکی کی ایسوسی ایشن آف ایکٹو فٹ بال ریفریز اینڈ آبزرورز نے تمام ریفریز پر زور دیا ہے. کہ وہ تبدیلیوں تک پچ پر نا جائیں، انھوں نے مزید کہا کہ ’میلر پر پرتشدد حملہ نہ صرف ہمارے ریفری حلیل اموٹ میلر کے خلاف تھا بلکہ پوری ریفری کمیونٹی کے خلاف بھی تھا۔‘

ترک سپر لیگ پروفیشنل فٹ بال کلبز فاؤنڈیشن نے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے. کہ کلب پرتشدد واقعات کی روک تھام کے لیے اُٹھائے جانے والے تمام اقدامات کے ساتھ ہے۔

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.