کولکتہ میں پاکستانی کرکٹرز شاپنگ کیلئے نکل پڑے، قومی کرکٹرز نے ٹیم ہوٹل کے قریب واقع مال میں خریداری کی۔
پاکستانی کرکٹرز اسامہ میر، محمد حارث، وسیم جونیئر و دیگر شاپنگ کےلیے گئے۔
قومی کرکٹرز نے مانی اسکوائر نامی اس شاپنگ مال سے مختلف چیزیں خریدیں۔
شاپنگ مال میں موجود افراد پاکستانی کرکٹرز کو دیکھ کر حیران رہ گئے۔ مقامی افراد نے پاکستانی کرکٹرز کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔
مال میں موجود افراد نے اگلے میچ کےلیے پاکستان کرکٹرز کےلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔