
پہلگام حملے کے بعد کشمیر میں 48 سیاحتی مقامات بند کر دیے گئے، جبکہ بھارت اور پاکستان کے درمیان سفارتی اور سرحدی کشیدگی عروج پر ہے۔ دریں اثنا پاکستان نے ایک بھارتی ڈرون مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔
بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں گزشتہ ہفتے پہلگام کے قریب سیاحوں پر ہونے والے ہلاکت خیز حملے کے بعد حکام نے ہمالیہ کے اس دلکش علاقے میں 87 میں سے 48 سرکاری طور پر منظور شدہ سیاحتی مقامات کو عارضی طور پر بند کر دیا ہے۔
دو پولیس افسران اور تین انتظامی عہدیداروں نے. نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ یہ فیصلہ حفاظتی اقدامات کے طور پر کیا گیا ہے۔ نیوز ایجنسی اے پی کے مطابق حکام نے واضح نہیں کیا. کہ یہ سیاحتی مقامات کب تک بند رہیں گے۔ یہ فیصلہ 22 اپریل. کو پہلگام کے قریب ہونے والے حملے کے ایک ہفتے بعد سامنے آیا ہے، جس میں مسلح افراد نے. 26 افراد کو ہلاک کر دیا تھا، جن میں زیادہ تر بھارتی سیاح تھے۔