پرتگال سے تعلق رکھنے والے عالمی شہرت یافتہ اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو سعودی عرب کے کلب سے معاہدہ کرنے پر رضامند ہوگئے۔
برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پرتگال کے کپتان کرسٹیانو رونالڈو سعودی فٹبال۔ کلب النصر کے ساتھ 173 ملین پاؤنڈز سالانہ کا معاہدہ کریں گے۔
خیال رہے کہ کرسٹیانو رونالڈو کا چند روز قبل ہی۔ انگلش فٹبال کلب مانچسٹر یونائیٹڈ کے ۔ساتھ معاہدہ ختم ہوا تھا۔
تاہم اب برطانوی میڈیا کا دعویٰ ہے۔ کہ کرسٹیانو رونالڈو جلد النصر کے ساتھ ۔معاہدے پر دستخط کردیں گے۔
برطانوی میڈیا نے اپنی رپورٹس میں یہ بھی دعویٰ کیا۔ کہ کرسٹیانو رونالڈو ڈھائی برس کے لیے النصر کلب کے ساتھ یہ معاہدہ کریں گے۔
خیال رہے کہ رونالڈو نے گزشتہ سیزن میں سعودی کلب کی پیشکش مسترد کردی تھی۔