کراچی میں اوباش نوجوان کی سر راہ چلتی لڑکی سے زیادتی کی کوشش

اوباش نوجوان

کراچی: شہر قائد کے علاقے گلستان جوہرمیں اوباش نوجوان نے دن دہاڑے لڑکی سے زیادتی کی کوشش کی جس پر لڑکی نے دفاع کرکے یہ کوشش ناکام بنادی. وزیراعلیٰ سندھ نے واقعے کا نوٹس لے کر آئی جی کو ملزم کی جلد از جلد گرفتار کی ہدایت کردی۔

تفصیلات کے مطابق گلستان جوہر بلاک چار مغل ہزار گوٹھ میں حیوانی. صفت اوباش نوجوان نے دن دہاڑے برہنہ حالت میں لڑکی پر جنسی حملہ کیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا گیا. کہ موٹر سائیکل سوار نوجوان ایک گھر کے سامنے موٹرسائیکل روکتا ہے اور اپنی نیکر اتار کر نازیبا حرکات کرتے ہوئے لڑکی کا انتظار کرنے لگا، جیسے ہی لڑکی قریب آئی تو اُسے دبوچنے کے لیے پیچھے بھاگا۔

لڑکی نے اپنا دفاع کیا اور اوباش نوجوان کو پرس مارا جس کے بعد اُس نے دوڑ لگائی اور پھر نیکر پہن کر موٹر سائیکل پر فرار ہوگیا۔

اس حوالے سے ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ایسٹ کاکہنا ہےکہ واقعے سے متعلق کسی نے بھی پولیس سے رجوع نہیں کیا ہے تاہم واقعہ ضرور ہوا ہے اورواقعےکی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فوٹیج کی مدد سے پولیس نے زیادتی واقعے کی تحقیقات شروع کردیں ہیں. اورامید ہے پولیس جلد ملزم کوگرفتارکرنے میں کامیاب ہو جائے گی۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے. آئی جی اور ایڈیشنل آئی جی کو ملزم کی فوری گرفتاری کی ہدایت کرتے ہوئے. اُس کے ساتھ قانون کے مطابق سخت طریقے سے نمٹنے کا حکم دیا. جبکہ سندھ پولیس کے ترجمان نے کہا ہے. کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

تبصره

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.