پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ معروف اداکار، گلوکار اور میزبان فخر عالم کے کراچی میں واقع گھر میں چوری کی واردات ہوئی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے تمغۂ امتیاز یافتہ میزبان نے اس افسوس ناک واقعے کی اطلاع دی ہے۔
فخر عالم نے لکھا ہے. کہ کراچی میں میرے گھر کو لوٹ لیا گیا ہے، پولیس جائے وقوع پر موجود ہے. اور واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔
...
انہوں نے بتایا کہ میرے لیے چیزیں اہم نہیں ہیں لیکن ذہنی سکون کی کوئی قیمت نہیں ہوتی. اور یہ سب انتہائی پریشان کن ہے، مجھے امید ہے. کہ ملزمان جلد قانون کی گرفت میں ہوں گے۔
گلوکار کا کہنا ہے کہ ذہنی سکون سب سے اہم و ضروری ہے، جس کا اصل نقصان ہوا ہے، براہِ مہربانی تمام افراد چوکنا رہیں۔
انہوں نے یہ واضح نہیں کیا. کہ اس افسوسناک واقعے کے دوران وہ یا ان کے اہلِ خانہ گھر میں موجود تھے یا نہیں۔
فخر عالم کے مداحوں کی جانب سے. اس واقعے کی مذمت کی جا رہی ہے۔
مناظر: 169 انسانی اسمگلنگ کا ملزم سہیل حسن بھٹی فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کی حراست میں انتقال کرگیا، ملزم کو گزشتہ روز اسلام آباد کے علاقے جی 10 سے گرفتار کیا گیا […]
1 مناظر: 180 پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سات ٹی20 میچوں کی سیریز اختتام کو پہنچی اور انگلینڈ نے آخری میچ میں پاکستان کو یکطرفہ مقابلے کے بعد شکست دے کر سیریز 3-4 سے اپنے […]
2 0 مناظر: 253 ترکی اور شام میں پیر کی صبح آنے والے زلزلے کے نتیجے میں مرنے والے افراد کی تعداد 1400 سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ ملبے تلے دبے افراد کی تلاش […]