کراچی سے ہنی مون کیلئے وادی نیلم جانے والا نوبیاہتا جوڑا دم گھٹنے سے چل بسا

کراچی سے ہنی مون منانے کے لیے وادی نیلم جانے والا جوڑا گیسٹ ہاؤس میں دم گھٹنے سے جاں بحق ہوگیا۔

ڈان اخبار میں شائع خبر کے مطابق. پولیس کا کہنا ہے. کہ کراچی کے علاقے ملیر کے رہائشی 25 سالہ سید محمد طحہٰ علی اور ان کی 22 سالہ اہلیہ دعا زہرہ زاہد جمعے کو مظفرآباد سے تقریباً 145 کلومیٹر شمال مشرق میں واقع کیل سیری گاؤں نیلم میں ایک ریسٹ ہاؤس پہنچے تھے۔

ڈپٹی کمشنر ندیم احمد جنجوعہ نے ڈان کو بتایا کہ کمرے میں اپنا سامان چھوڑنے کے بعد وہ کیل کے بالائی علاقوں میں سیر و تفریح کے لیے گئے. اور رات ساڑھے 10 بجے کے قریب واپس آئے۔

انہوں نے بتایا کہ درجہ حرارت منفی 10 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرنے کے باعث جوڑے نے گرم رہنے کے لیے گیس ہیٹر چلا نے کے بعد کمرے کے تمام کھڑکی دورازے بند کردیے تھے۔

ریسٹ ہاؤس

...

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.