کراچی سے ہنی مون منانے کے لیے وادی نیلم جانے والا جوڑا گیسٹ ہاؤس میں دم گھٹنے سے جاں بحق ہوگیا۔
ڈان اخبار میں شائع خبر کے مطابق. پولیس کا کہنا ہے. کہ کراچی کے علاقے ملیر کے رہائشی 25 سالہ سید محمد طحہٰ علی اور ان کی 22 سالہ اہلیہ دعا زہرہ زاہد جمعے کو مظفرآباد سے تقریباً 145 کلومیٹر شمال مشرق میں واقع کیل سیری گاؤں نیلم میں ایک ریسٹ ہاؤس پہنچے تھے۔
ڈپٹی کمشنر ندیم احمد جنجوعہ نے ڈان کو بتایا کہ کمرے میں اپنا سامان چھوڑنے کے بعد وہ کیل کے بالائی علاقوں میں سیر و تفریح کے لیے گئے. اور رات ساڑھے 10 بجے کے قریب واپس آئے۔
انہوں نے بتایا کہ درجہ حرارت منفی 10 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرنے کے باعث جوڑے نے گرم رہنے کے لیے گیس ہیٹر چلا نے کے بعد کمرے کے تمام کھڑکی دورازے بند کردیے تھے۔
ریسٹ ہاؤس
...
ڈپٹی کمشنر کے مطابق ریسٹ ہاؤس کے عملے نے دم گھٹنے کے پچھلے واقعات کے بعد انتظامیہ اور محکمہ سیاحت کی جانب سے جاری حفاظتی ہدایات کے مطابق بدقسمت جوڑے کو مشورہ دیا تھا. کہ وہ آدھے گھنٹے کے بعد سلنڈر کو باہر رکھ دیں، اگرچہ جوڑے نے ہدایت پر عمل کرنے. کی حامی بھری تھی تاہم عملاً ایسا نہیں کیا۔
انہوں نے بتایا کہ ہفتے کی صبح تقریباً 10 بجے ریسٹ ہاؤس کے عملے نے تمام کمروں کے دروازوں پر دستک دی اور یہ جاننے کی کوشش کی کہ آیا مہمانوں کو کسی بھی چیز کی ضرورت ہے یا نہیں، دیگر مہمانوں نے جواب دیا. تاہم مذکورہ جوڑے کے کمرے سے کوئی جواب نہیں آیا، جس پر تشویش پیدا ہوئی۔
خوفزدہ عملے نے ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کو آگاہ کیا، جس کے اہلکاروں نے بار بار دستک دینے. کے بعد مجبوراً دروازہ کھولا تو دونوں میاں بیوی مردہ حالت میں ملے۔
ندیم احمد جنجوعہ کا کہنا تھا کہ ’خاتون بستر پر لیٹی ہوئی تھی. جبکہ ایسا لگتا ہے کہ مرد دروازہ کھولنے کی کوشش میں فرش پر گر گیا تھا‘۔
لاشوں کو شام کے وقت مظفر آباد منتقل کیا گیا. اور قانونی کارروائی مکمل ہونے کے. بعد ان کے لواحقین کے حوالے کر دیا گیا۔
👍0👎0💬1 ورلڈ بینک نے پاکستان کو بجٹ سازی کا عمل جدید تقاضوں کے مطابق ڈھالنے کےلیے تکنیکی معاونت کی پیشکش کردی۔ اعلامیے کے مطابق اسلام آباد. میں وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب سے عالمی بینک. […]
👍0👎0💬2 اداکار و ٹی وی میزبان فہد مصطفیٰ کی جانب سے اپنے ٹی وی گیم شو میں اداکارہ ثنا جاوید کو مزید لڑکا تلاش نہ کرنے کا طعنہ دینے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ ثنا جاوید […]
👍0👎0💬2 وزیر مذہبی امور چوہدری سالک حسین کا کہنا ہے کہ حج درخواستوں کی وصولی میں 10 دسمبر تک توسیع کردی گئی، 3 دسمبر تک موصول ہونے والی تمام حج درخواستیں کامیاب قرار دی گئی […]