
سینئر اداکار کو پی ٹی وی کے مشہور ڈرامہ "گیسٹ ہاؤس” میں مسٹر شمیم کے کردار سے شہرت ملی
سینئر پاکستانی ٹیلی وژن اداکار خالد حفیظ پیر کی صبح اسلام آباد میں ایک بج کر تیس منٹ پر انتقال کر گئے۔ وہ پی ٹی وی کے مشہور مزاحیہ. ڈرامہ گیسٹ ہاؤس میں مسٹر شمیم کے کردار سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچے، جو آج بھی پی ٹی وی. کی مقبول ترین پروڈکشنز میں شمار ہوتا ہے۔
خالد حفیظ نے سلسلے سمیت کئی دیگر ٹی وی پروجیکٹس میں کام کیا، جبکہ طویل دورانیہ کے ڈرامے نشانِ حیدر: کیپٹن محمد سرور شہید میں بھی. اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔ وہ اپنے خاندان کے ساتھ اسلام آباد میں مقیم تھے. اور وقتاً فوقتاً اپنے ساتھی اداکار افضل خان کے ساتھ مختلف انٹرویوز میں شرکت کرتے رہے۔
ان کے انتقال کی خبر سب سے پہلے اداکار افضل خان نے انسٹاگرام پر شیئر کی. جس کے بعد بشریٰ انصاری اور نعمان مسعود سمیت دیگر فنکاروں نے مرحوم کے لیے تعزیتی پیغامات جاری کیے. اور ان کی فنی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
