چینی نوجوان ذہنی دباؤ کم کرنے کیلئے چُوسنی استعمال کرنے لگے

ان دنوں چین میں ذہنی دباؤ، کم خوابی اور ٹینشن کم کرنے کےلیے ایک عجیب و غریب رجحان تیزی سے فروغ پا رہا ہے، جس میں ہزاروں بالغ افراد ان مسائل سے نمٹنے کےلیے پسیفائرز  (برصغیر میں چھوٹے بچوں کو دی جانے والے چوسنی) پر انحصار کر رہے ہیں۔

کام کا دباؤ، مارگیج اور گاڑی کی اقساط کی ادائیگی اور آپس کے پیچیدہ تعلقات سمیت جدید زندگی میں بے چینی پیدا کرنے والے مسائل کی بھرمار ہے۔ لیکن کیا ایک سادہ سا فیڈر (پیسفائر) ان مسائل کو کم کرنے. میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے؟

بظاہر، چینی بالغ افراد میں پلاسٹک کے فیڈرز کی مقبولیت نے ایک جنون کی شکل اختیار کر لی ہے. اور ہزاروں نوجوان بالغ افراد 10 سے 500 یوان (تقریباً 1.40 سے 70 امریکی ڈالر). تک ان پلاسٹک کے فیڈرز پر خرچ کر رہے ہیں۔

ان فیڈرز کو اکثر ذہنی دباؤ اور بے چینی سے نجات دلانے والی مصنوعات یا نیند میں مدد کرنے والی چیز کے طور پر فروخت کیا جارہا ہے اور روزمرہ زندگی سے پریشان بہت سے لوگوں کے لیے یہ سادہ اشتہاری جملے خریداری کا محرک بن جاتے ہیں۔ 

ای کامرس

چینی ای کامرس پلیٹ فارمز پر ان فیڈرز کی بھرمار ہے اور سب سے کامیاب اسٹورز ہر مہینے ایسے ہزاروں فیڈرز فروخت کر رہے ہیں۔

لیکن یہاں سوال یہ پیدا ہوتا ہے کیا واقعی یہ فیڈرز ذہنی دباؤ میں کمی کرتا ہے؟ ایک چینی ویب سائٹ نے حال ہی میں پيسیفائر کے رجحان پر ایک رپورٹ شائع کی، جس میں سوشل میڈیا تبصروں اور مصنوعات کے جائزوں کا تجزیہ کیا گیا۔ 

اس موقع پر بہت سے صارفین کا کہنا تھا. کہ کام کے وقت اسے دانتوں سے دباتا ہوں. تو واقعی دباؤ کم محسوس ہوتا ہے، اچھی نیند آتی ہے۔ تاہم، ماہرین کا کہنا ہے. کہ لمبے عرصے تک اسکا استعمال صحت پر سنگین اثرات مرتب کرسکتا ہے۔

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.