
حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ آئندہ پندرہ روز تک پیٹرول اور ڈیزل کی موجودہ قیمتیں برقرار رہیں گی، تاکہ عوام کو مہنگائی کے باعث کسی نئے بوجھ کا سامنا نہ کرنا پڑے
پیٹرولیم ڈویژن نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہ کرتے ہوئے نیا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ جاری کردہ اعلامیے کے. مطابق پیٹرول کی قیمت 253 روپے 17 پیسے. فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 257 روپے. 8 پیسے فی لیٹر برقرار رکھی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق حکومت نے یہ فیصلہ موجودہ معاشی. صورتحال اور عالمی منڈی کے رجحانات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا ہے۔
