پشاور کے علاقے حسن خیل میں سیکیورٹی فورسز نے تین دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔ فائرنگ کے تبادے میں 2 جوان شہید ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر ۔کے مطابق دہشتگردوں نے فوجی قافلے پر فائرنگ کی جس کا بھرپور جواب دیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فوجی دستوں کی فوری جوابی کارروائی کے دوران 3 ۔دہشت گرد ۔ہلاک ہوگئے جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں 2 اہلکار شہید ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔
آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ شہید اہلکاروں میں لانس نائیک محمد پناہ اور ایف سی کے سپاہی شمس اللّٰہ شامل ہیں۔