
پاکستان کو انٹیلیجنس معلومات فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار انڈین یوٹیوبر جسبیر سنگھ کو موہالی کی ایک عدالت نے دو دن کے پولیس ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے۔
جسبیر سنگھ کے وکیل موہت کمار نے اس حوالے سے سنیچر کے روز میڈیا کو بتایا کہ پولیس نے جسبیر سنگھ کے سات دن کے ریمانڈ کی درخواست کی تھی. اور جج نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد انھیں دو دن کا ریمانڈ دے دیا۔
جسبیر سنگھ کے وکیل نے اس موقع پر دعویٰ کیا. کہ میڈیا کی طرف سے جو انھیں. آئی ایس آئی کا ایجنٹ کہا جا رہا ہے اس میں ہرگز صداقت نہیں اور ایسا کچھ نہیں۔
گرفتاری پر رد عمل
واضح رہے کہ انڈین یوٹیوبر جسبیر سنگھ کو انڈین پنجاب کی پولیس نے چار جون کو ’پاکستان کی انٹیلیجنس کے لیے جاسوسی کے الزام‘ میں گرفتار کیا تھا تاہم پاکستان کی جانب سے ان کی گرفتاری پر تاحال رد عمل سامنے نہیں آیا۔
انڈین پنجاب کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (ڈی جی پی) گورو یادو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پوسٹ کیا تھا کہ جسبیر سنگھ ہریانہ کے یوٹیوبر جیوتی ملہوترا سے رابطے میں تھے جنھیں ہریانہ پولیس نے جاسوسی کے الزام میں گزشتہ ماہ گرفتار کیا تھا۔
پنجاب کے ڈی جی پی گورو یادو نے لکھا کہ روپ نگر ضلع کے گاؤں مہیلا کے رہنے والے جسبیر سنگھ ’جان محل‘ کے نام سے یوٹیوب چینل چلاتے ہیں۔ ’تحقیقات سے پتہ چلا ہے. کہ ان کے جاسوسی نیٹ ورک سے تعلقات ہیں۔‘
ڈی جی پی پنجاب گورو یادو نے ایکس پر معلومات شیئر کرتے ہوئے اس گرفتاری کی تصدیق کی تھی۔
یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی انڈین پنجاب اور ہریانہ پولیس نے تقریباً سات افراد کو گرفتار کیا تھا. جن پر پاکستانی ایجنسیوں. کے ساتھ انٹیلیجنس معلومات شیئر کرنے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔
جسبیر سنگھ کون ہیں؟
ضلع روپ نگر کے ایک گاؤں کے رہنے والے جسبیر سنگھ یوٹیوب چینل ’جان محل‘ چلاتے ہیں اور ان کے 11 لاکھ سے زائد سبسکرائبر ہیں۔
اپنے یوٹیوب چینل پر موجود تعارف میں جسپیر سنگھ نے لکھا ہوا ہے کہ وہ پنجاب میں پیدا ہوئے اور پنجاب میں ہی رہتے ہیں۔
’میں روزانہ وی لاگ اور شارٹ ویڈیوز بناتا ہوں اور ان کی ایڈیٹنگ کرتا ہوں۔ فوڈ وی لاگز بھی بناتا ہوں۔ میرا مقصد اپنے ناظرین کو اس بارے میں مناسب اور بامعنی معلومات دینا ہے۔‘
جسپیر سنگھ نے اپنے تعارف میں مزید لکھا کہ ’پنجاب اور وسیع خوبصورت پنجابی ثقافت۔ اپنی محبت اور برکت ہمارے چینل اور ہم سب پر قائم رکھیں. اور مل کر ایک خوبصورت، محفوظ اور پر امن معاشرہ بنائیں۔‘