پاکستانی اداکارائیں انتہائی باصلاحیت ہیں اسی لیے تو اِن کی اداکاری اور خوبصورتی کی تعریف ناصرف پاکستان بلکہ بیرونِ ملک بھی کی جاتی ہے۔
یہ خوبرو اداکارائیں اپنے جلووں اور صلاحیتوں کے سبب اسکرین پر بے حد پسند کی جاتی ہیں. اور یہی وجہ ہے. کہ شائقین کی جانب سے اِنہیں دیکھنے کی خواہش کے سبب ہی اِنہیں زیادہ پروجیکٹس میں کاسٹ کیا جاتا ہے۔
کیریئر کے آغاز میں کم معاوضے پر کام کرنے والی اداکارائیں مشہور ہونے کے بعد من چاہا معاوضہ وصول کرتی ہیں جن سے متعلق جان کر آپ کے ہوش اُڑ جائیں گے۔
ایک پاکستانی جریدے کے مطابق. اس فہرست میں اول پر فلم و ٹی وی انڈسٹری کی اداکارہ مہوش حیات کا نمبر آتا ہے۔
دیگر قابلِ ذکر اداکاراؤں میں ماہرہ خان، صبا قمر، ہانیہ عامر. اقراء عزیز اور صنم سعید شامل ہیں. جن کی تنخواہ 1.5 سے 5 لاکھ روپے فی قسط تک ہوتی ہے۔
درج ذیل 2023ء میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے. والی پاکستانی اداکاراؤں کی فہرست درج ہے ۔
مہوش حیات
مہوش حیات پاکستان کی صف اول کی اداکاراؤں میں سے ایک ہیں. ممتاز کاروباری گھرانے سے تعلق رکھنے والی اداکارہ مہوش حیات نے چھوٹی عمر سے ہی اداکاری کے شعبے میں قدم رکھ دیا تھا۔
مہوش نے اپنی پہلی فلم میں ایک ڈانسر جبکہ اپنی حالیہ فلم میں ایک سادہ پنجابی لڑکی کا کردار ادا کیا ہے، اِن کے قابل ذکر کام میں فلم. ’پنجاب نہیں جاؤں گی، ’مس مارول،‘ اور ’لندن نہیں جاؤں گا.‘ جبکہ ڈرامہ سیریل ’دل لگی،‘شامل ہے۔
پاکستانی میڈیا رپورٹس کے مطابق مہوش حیات فی قسط 8 لاکھ روپے وصول کرتی ہیں. جبکہ وہ 6 ملین امریکی ڈالرز کے اثاثوں کی مالک ہیں۔
ماہرہ خان
21ء دسمبر 1984ء کو پیدا ہونے والی ماہرہ خان کو اکثر پاکستان کی سب سے بڑی سُپر اسٹار کہا جاتا ہے۔
2011ء میں اپنے اداکاری کے کیریئر کے آغاز کے بعد سے انہوں نے اپنے منفرد کرداروں کی وجہ سے داد اور شائقین کی توجہ، محبت حاصل کی ہے۔
ماہرہ نے رومانوی ڈرامے. ’ہمسفر‘ میں اپنے کردار کے سبب وسیع پیمانے پر پہچان حاصل کی. اور یہ کہنا بے جا نہ ہو گا کہ یہ پاکستان کے سب سے پسندیدہ ڈراموں میں سے ایک ہے۔
ماہرہ خان اب انڈسٹری میں سینئر. ہونے اور نام کمانے کے بعد ایک قسط میں کام کرنے کے لیے تقریباً 3 سے 5 لاکھ روپے کا معاوضہ وصول کرتی ہیں جبکہ ماہرہ خان تقریباً 7 ملین ڈالر کے اثاثوں کی مالک ہیں۔
صبا قمر
پاکستان کی مقبول ترین اداکارہ صبا قمر کی خوبصورتی اور سحر انگیز اداکارانہ صلاحیتوں کو نظر انداز کرنا ناممکن ہے، صبا قمر نے بالی ووڈ فلم ’ہندی میڈیم‘ میں بھی اداکار عرفان خان کے ہمراہ مرکزی کردار میں کام کر رکھا ہے۔
صبا قمر اپنے کام کے لیے. ایک قسط کی 3 سے 4 لاکھ روپے فیس لیتی ہیں۔
ہانیہ عامر
ہانیہ عامر اس وقت انڈسٹری کی سب سے پیاری اور ہر سو چھائی ہوئی اداکارہ ہیں، فلم ’جانان‘ سے اپنے کیریئر کا آغاز کرنے والی اداکارہ آئے دن ٹوئٹر پر اپنے ڈراموں کے سبب ٹرینڈنگ کا حصہ بنی رہتی ہیں۔
ہانیہ عامر کے دیگر قابل ذکر پروجیکٹس میں ’تتلی،‘ ’میرے ہمسفر،‘ اور ’وصال‘ شامل ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ہانیہ عامر کو فی قسط کام کے لیے. مبینہ طور پر تقریباً 3 سے 4 روپے لاکھ روپے بطور معاوضہ ادا کیا جاتا ہے. جبکہ اِن کی نیٹ ورتھ تقریباً 1 سے 5 ملین ڈالر ہے۔
یمنیٰ زیدی
یمنیٰ زیدی ٹی وی اداکارہ ہیں، انہوں نے بھی تک کوئی فلم سائن نہیں کی تاہم وہ متعدد بلاک بسٹر پروجیکٹس میں کام کر چکی ہیں۔
یمنیٰ زیدی نے حال ہی میں جیو انٹرٹینمنٹ کے ڈرامہ سیریل ’تیرے بن‘ میں کام کر کے دنیا بھر میں شہرت حاصل کر لی ہے، وہ ناصرف پاکستان کی مشہور امیر ترین بلکہ امیر ترین شخصیات کی فہرست میں شامل ہیں
یمنیٰ زیدی ایک قسط میں کام کرنے کے لیے. تقریباً 2 سے ڈھائی کا معاوضہ وصول کرتی ہیں۔
اقراء عزیز
پاکستان کی مقبول اور امیر ترین اداکاراؤں میں اقراء عزیز کا بھی شمار ہوتا ہے۔
اپنے خصوصی ڈرامے ’سونو چندا‘ اور ’خدا اور محبت‘ سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی اداکارہ ناصرف ایک پیشہ ور اداکارہ ہیں بلکہ ایک ماں اور بیوی بھی ہیں۔
اقراء عزیز نے 2014ء میں ڈرامہ سیریل ’کسے اپنا کہیں‘ میں شانزے کے معاون کردار کے ساتھ ڈیبیو کیا تھا. اور اب وہ ایک قسط میں کام کرنے کے لیے تقریباً 1.5 سے 2 لاکھ تک کا معاوضہ وصول کرتی ہیں۔
03227484649 the truth is trying to get rid of it it all it takes a lot tried to be a great day reducing Treerrtr Rtttrrrrrft Tttrrttttrrtttttt Ttttttttttttt text me when I Ttttttttttttt Ttttttttttttt Rtttrrrrrft Ttttttttttttt Rtttrrrrrft Rtttrrrrrft Rtttrrrrrft Rtttrrrrrft Rtttrrrrrft Rtrddddeddddddddrrdrerrrrrrrrrrttrrrrttrr Rrrrrrtrrrrrrrrrrrrrrrrrrreeeeeeeerrrreeeerr right now I really don’t Rrrrrrtrrrrrrrrrrrrrrrrrrreeeeeeeerrrreeeerr Rrrrrrtrrrrrrrrrrrrrrrrrrreeeeeeeerrrreeeerr rtfrfrrrtdrffffffffffftrrrrtttrrr Trtrddddeddddddddrrdrerrrrrrrrr