پاکستان میں مہنگائی ساڑھے 6 سال کی کم ترین سطح پر آ گئی۔
ایک بیان میں وزارتِ خزانہ نے کہا ہے. کہ نومبر میں 4.9 فیصد مہنگائی 78 ماہ کی کم ترین سطح ہے۔
اکتوبر 2024ء میں ملک میں مہنگائی 7.20 فیصد تھی. جبکہ رواں مالی سال جولائی تا نومبر اوسط مہنگائی 7.88 فیصد رہی، گزشتہ سال اسی مدت میں مہنگائی 28.62 فیصد تھی۔
وزارتِ خزانہ کا کہنا ہے کہ مہنگائی میں کمی کے پیشِ نظر. مانیٹری پالیسی میں مزید نرمی متوقع ہے، حکومت پاکستان کے لیے قرضوں پر سود کی مد میں بڑی بچت متوقع ہے۔
وزارتِ خزانہ نے کہا کہ آنے والے. مہینوں میں مالی صورت حال میں استحکام آئے گا۔
[email protected]