پاکستانی نوجوان کی محبت میں کراچی پہنچنے والی خاتون نے امریکا واپسی سے انکار کردیا، محبت میں ناکامی پر مایوس خاتون نے کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامہ آرائی کی، خاتون کو جہاز میں سوار کرانے. کی تگ و دو میں پرواز 36 منٹ تاخیر کا شکار ہوگئی۔
ڈان نیوز کے مطابق 19 سالہ پاکستانی نوجوان کی محبت. میں کراچی پہنچنے والی 33 سالہ خاتون اونیجا اینڈریو رابنسن نے امریکا واپسی سے انکار کردیا، خاتون نے کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامہ آرائی کی. اور جہاز میں سوار ہونے سے انکار کردیا۔
پولیس اور ایئرپورٹ سیکیورٹی نے خاتون کو حفاظتی تحویل میں ڈیپارچر لاؤنج تک پہنچایا، ایئرلائن ذرائع کے مطابق خاتون کو زبردستی جہاز میں سوار کرانے کی تگ و دو کے باعث پرواز 36 منٹ تاخیر کا شکار ہوئی، سیکیورٹی ایس او پیز کی وجہ سے. مسافر کو. زبردستی پرواز میں سوار نہیں کرایا جاسکتا۔
محبت
واضح رہے کہ 2 بچوں کی امریکی ماں 33 سالہ اونیجا اینڈریو رابنسن کو گارڈن کراچی کے 19 سالہ ندال میمن سے محبت ہوگئی تھی، سوشل میڈیا پر محبت میں مبتلا خاتون 11 اکتوبر کو کراچی پہنچی تھی، 19 سالہ ندال میمن راضی تھا تاہم اس کے گھر والوں نے. امریکی خاتون سے بیٹے کی شادی کرانے سے انکار کر دیا۔
امریکی خاتون کئی ماہ کراچی میں دربدر رہیں، ان کے ویزے کی میعاد ختم ہوگئی تھی. اور واپسی کا ٹکٹ بھی نہیں تھا، پولیس ذرائع کے مطابق اے ایس ایف. نے خاتون کو زبردستی کراچی. میں داخل ہونے سے روک کر ایئرپورٹ پولیس کے حوالے کردیا تھا۔
کراچی کی ایک این جی او نے خاتون کی امریکا واپسی کا بندوبست کیا، انہیں ٹکٹ مہیا کیا اور مالی مدد بھی کی تھی۔
ذرائع کے مطابق امریکی خاتون کو سردی اور فلو کی وجہ سے ایئرپورٹ کے ایمرجنسی کلینک میں بھی داخل کیا گیا تھا، محبت میں ناکامی پر دلبرداشتہ خاتون نے پرواز کیو آر 611 سے براستہ دوحہ نیویارک جانا تھا۔
دریں اثنا، کراچی ایئرپورٹ حکام نے ایئرپورٹ حکام کا خاتون کو امریکی قونصل خانے کے حوالے کرنے کا فیصلہ کرلیا، اس. حوالے سے قونصل خانے کے حکام سے رابطہ کرلیا گیا ہے، امریکی حکام کراچی ائیرپورٹ پر خاتون سے. ملاقات کریں گے ۔
ملک میں گزشتہ روز سونے کی قیمت میں ہوشربا اضافے کے بعد آج پھر بڑا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد ایک تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ روپے سے تجاوز کرگئی۔ آل پاکستان جیمز […]
کپتان آئرلینڈ ویمن کرکٹ ٹیم لاورا ڈیلینی کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ٹی ٹوئنٹی سیریز جیت ناقابل یقین احساسات ہیں۔ آئرلینڈ ویمن کرکٹ ٹیم نے پاکستان ویمن ٹیم کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچز […]
پاکستانی کے شمال مغربی صوبے خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں ایک مسجد میں ہوئے خودکش بم دھماکے میں ہلاک شدگان کی تعداد کم از کم پچیس ہو گئی ہے۔ اس واقعے میں درجنوں افراد زخمی […]