انڈیا اور پاکستان کے بظاہر دائمی تنازعات ایک طرف لیکن دونوں اطراف کے فن اور فنکاروں کی مقبولیت سرحد کے آر پار موجود ہے، خصوصاً جب بات ہو عروسی ملبوسات کی، تو پاکستانی ڈیزائنرز کا منفرد کام پڑوسی ملک میں بھی سراہا جاتا ہے۔
بالی وڈ کی بہت سی سلیبرٹیز ایسی ہیں، جو شادی بیاہ یا دیگر. تقریبات میں پاکستانی ڈیزائنر کے بنے ملبوسات پہننے کو ترجیح دیتی ہیں، تاہم تجارت کی بندش کے باوجود یہ شخصیات پاکستان میں آرڈر دیتی ہیں. اور انہیں ان کی پسند کا جوڑا مل بھی جاتا ہے۔
انڈین اداکارہ اور بگ باس سیون کی فاتح گوہر خان نے، جو 2020 میں انڈین میوزک ڈائریکٹر اسماعیل دربار کے. بیٹے زید دربار کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھیں، اپنی زندگی کے اس اہم دن یعنی نکاح کے لیے. پاکستانی فیشن ڈیزائنر سائرہ شکیرہ کا ڈیزائن کردہ لباس منتخب کیا۔
انڈین اداکارہ سوارا بھاسکر نے 2023 میں اپنا جیون ساتھی چنا. اور اپنے ولیمے پر ان کے خوبصورت جوڑے نے ان کی خوبصورتی میں مزید اضافہ کر دیا۔
یہ عروسی جوڑا. پاکستان ڈیزائنر علی ذیشان نے تیار کیا تھا، جس پر سوارا بھاسکر نے اپنے انسٹاگرام .پر اپنی خوبصورت. تصاویر کے ساتھ ان کا خاص شکریہ ادا بھی کیا۔
[email protected]
KO