بھارتی ریاست بہار کے گاؤں میں دلہن والوں کو دھوکا دینے پر دولہا کی پٹائی ہوگئی۔
سوشل میڈیا پر دولہا کی پٹائی کی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے، دولہے نے اپنے سر پر نقلی بال (وگ) لگائے ہوئے تھے. اور اپنے سسرالیوں کو اس بات سے بے خبر رکھا ہوا تھا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بارات لے کر آنے والے دولہے کے سر پر قدرتی بال موجود نہیں تھے. اس نے شادی کی پوری تقریب میں اپنے سر پر مصنوعی بال لگائے ہوئے تھے، تاہم دولہے کے گنجے ہونے کا انکشاف اس وقت ہوا، جب دلہن کے رشتہ داروں کے ساتھ آئے ہوئے. ایک شخص کو اس پر شک ہوا. اور اس. نے باقی لوگوں کو بھی اس سے متعلق بتا دیا، جس پر لوگوں نے دولہے کی پٹائی کرنا شروع کردی۔
اس دوران دولہا بار بار اپنی. غلطی کی معافی مانگتا رہا. مگر لڑکی والوں نے اس کی ایک نہ سنی اور وہ اسے مسلسل مارتے پیٹتے رہے۔
واقعے سے متعلق مقامی لوگوں کا کہنا تھا کہ دولہے نے لڑکی والوں کو دھوکا دینے کی کوشش کی، وہ پہلے سے شادی شدہ تھا. اور اس کے سر پر بال بھی موجود نہیں تھے. جسے چھپانے کےلیے وہ وگ پہن کر آیا ہوا تھا۔