نیوزی لینڈ کی ٹیم ٹام لیتھم کی قیادت میں ون ڈے اور ٹی 20 میچوں کی سیریز کے لیے لاہور پہنچ گئی۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 14 اپریل سے ٹی 20 سیریز کا آغاز ہو رہا ہے. جس کے بعد 26 اپریل کو ون ڈے سیریز شروع ہوگی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی). کے آفیشل ٹوئٹر پیج میں جاری ویڈیو میں نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم کو پاکستان پہنچنے اور ہوٹل جاتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
اس حوالے سے بتایا گیا. کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم وائٹ بال سیریز کے لیے لاہور میں پہنچ گئی ہے۔
دونوں ٹیموں کے درمیان 5،5 میچوں .پر مشتمل ٹی 20 اور ایک روزہ میچوں کی سیریز کھیلے جائے گی۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں 5 میچوں پر مشتمل ٹی 20 سیریز کا پہلا میچ 14 اپریل کو کھیلا جائے گا. جس کے بعد دوسرا اور تیسرا ٹی 20 بھی لاہور میں ہی بالترتیب 15 اپریل اور 17 اپریل کو کھیلا جائے گا۔
میچ راولپنڈی میں
ٹی ٹوئنٹی سیریز کا چوتھا اور پانچواں میچ راولپنڈی میں 20 اپریل اور 24 اپریل کو کھیلا جائے گا۔
ایک روزہ سیریز کے ابتدائی 2 میچ بھی راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے. سیریز کا پہلا میچ 26 اپریل اور دوسرا میچ 30 اپریل کو کھیلا جائے گا-
دونوں ٹیمیں ایک روزہ سیریز کے بقیہ تینوں میچز کراچی میں کھیلیں گی جہاں نیشنل کرکٹ ارینا کراچی میں تیسرا ایک روزہ میچ 3 مئی کو دوپہر 2 بجے شروع ہوگا۔
ایک روزہ سیریز کا تیسرا میں 5 مئی اورچوتھا میچ 7 مئی کو کھیلا جائے گا۔
ایک روزہ سیریز کے تمام میچز ڈے اینڈ نائٹ ہوں گے اور دوپہر 2 بجے میچ شروع ہوگا۔
نیوزی لینڈ ٹیم کی آمد سے قبل اسلام آباد پولیس نے کہا تھا. کہ وہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو پاکستان میں فول پروف اور عالمی معیار کی سیکیورٹی فراہم کرنے کے لیے ’مکمل طور پر لیس‘ ہے۔
اسلام آباد پولیس نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا تھا کہ وفاقی پولیس اسلام آباد اور راولپنڈی میں دیگر اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر بھرپور سیکیورٹی ادا کرے گی۔
یاد رہے کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم دو سال قبل سیکیورٹی خدشات پر دورہ پاکستان ادھورا چھوڑ کر واپس چلی گئی تھی، جس کے بعد گزشتہ برس ٹیسٹ سیریز کے لیے پاکستان کا دورہ کیا تھا اور اب مختصر طرز سیریز کے لیے دوبارہ پاکستان آگئی ہے۔
سیریز میں مہمان ٹیم کو تجربہ کار کپتان کین ولیمسن کی خدمات حاصل نہیں ہیں. جو انجری کا شکار ہو کر نہ صرف موجودہ سیریز بلکہ آئی سی سی ورلڈ کپ سے بھی باہر ہوگئے ہیں۔
ولیمسن کی عدم موجودگی میں وکٹ کیپر ٹام لیتھام کو قیادت کی ذمہ داری سونپ دی گئی ہے۔
ٹکٹوں کی فروخت
پی سی بی کے اعلامیے کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان راولپنڈی میں شیڈول آخری دو ٹی 20 اور ون ڈے سیریز کے پانچوں میچوں کے لیے ٹکٹوں کی فروخت آج سے شروع ہوگئی ہے۔
شائقین https://pcb.bookme.pk/ پر کلک کرکے ٹکٹ خرید سکتے ہیں۔
راولپندی کرکٹ اسٹیڈیم میں آخری دو ٹی 20 میچوں میں پریمیم انکلوژر (میران بخش، شعیب اختر، سہیل تنویر اور یاسر عرفات) کے ٹکٹ کی قیمت 500 روپے. وی آئی پی انکلوژر (عمران خان، جاوید اختر، اظہر محمود اور جاوید میانداد) کے ٹکٹ ایک ہزار میں دستیاب ہوں گے۔
راولپنڈی میں 20 اور 24 اپریل کو ہونے والے دونوں ٹی 20 میچوں کے لیے. تھرڈ فلو گیلری 3 ہزار 500 روپے میں دستیاب ہوگی۔
ایک روزہ سیریز کے ابتدائی دو میچوں 27 اور 29 اپریل کو راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے. جس کے لیے پریمیم انکلوژر کے ٹکٹ 300 اور وی آئی پی. انکلوژر کے ٹکٹ 500 اور تھرڈ فلور گیلری 3 ہزار روپے میں دستیاب ہوگی۔
نیشنل کرکٹ ارینا کراچی میں تینوں ون ڈے میچز بالترتیب 3، 5 اور 7 مئی کو کھیلے جائیں گے۔ کراچی میں آخری 3 ایک روزہ میچوں کے لیے شائقین 250 روپے. سے ایک ہزار روپے میں ٹکٹ خرید سکتے ہیں۔